Friday, April 26, 2024
پہلا صفحہ مضامین باری فلم اسٹوڈیوز لاہور کی تاریخی اہمیت

باری فلم اسٹوڈیوز لاہور کی تاریخی اہمیت

باری اسٹوڈیوز کبھی لاہور کا عالی شان فلم اسٹوڈٰیوز ہوا کرتا تھا لیکن اب یہاں فلموں کی شوٹنگز کی بجائے گودام دکھائی دیتے ہیں۔ یہ اسٹوڈیو کب بنا اور اس کی تاریخ کیا ہے۔ ’’جال‘‘ بھارتی اداکار ، فلمساز وہدایتکار گرودت کی ایک فلم تھی جس کی نمائش کے خلاف فلمی صنعت کے سرکردہ شخصیات نے احتجاج کیا تھا اس تحریک کی قیادت ڈبلیو زیڈ احمد کر رہے تھے۔ یہ فلم پاکستان میں باری ملک کے پاس تھی ان کا کہنا تھا کہ فلم کو چلنے دیا جائے وہ اس کی آمدنی سے لاہور میں ایک فلم اسٹوڈیو تعمیر کرینگے۔

باری اسٹوڈیو لاہور کی مشہور حویلی جہاں کئی فلموں کی عکس بندی ہوئی

جال تحریک کے بعد جب بھارتی فلموں پر پابندی عائد کردی گئی تو مجبورا باری ملک نے فلمسازی کی ابتدا کرتے ہوئے ملک ٹاکیز ادارے کے تحت پہلی فلم ’’ماہی منڈا‘‘ بنائی جس کی ہدایات ایم جے رانا اور موسیقی جی اے چشتی نے دی۔ شیخ اقبال کی تحریر کردہ اس کہانی کے مکالمے بابا عالم سیاہ پوش نے لکھے تھے۔ مسرت نذیر اور سدھیر نے مرکزی رومانوی کرداروں میں پیش ہوئے۔ مارچ 1956ء میں نمائش ہونے والی یہ فلم کامیابی سے ہمکنار ہوئی ۔ باری ملک نے اس صورتحال اور غیر متوقع کامیابی کے پیش نظر ایک دوسری فلم ’’یکے والی‘‘ فلمانے کا اعلان کردیا ۔

ماہی منڈا، کے ہی رائٹر، موسیقار، فنکاروں اور ڈائریکٹر ایم جے رانا نے ہی ریکارڈ ٹائم میں یہ فلم مکمل کرادی۔ اس فلم نے ’’ماہی منڈا‘‘ کا بھی ریکارڈ توڑ دیا اور سپرہٹ ثابت ہوئی ۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد باری ملک نے ملتان روڈ پر قطعہ اراضی خرید کر اس پر باری فلم اسٹوڈیوکی تعمیر کا آغاز کردیا اور ساتھ ہی ساتھ فلمسازی کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ اس اسٹوڈیو میں لاتعداد پنجابی فلمیں بنیں، باری اسٹوڈیو کو ممبئی کے چندو لال شاد کے رنجیت اسٹوڈیو سے تشبیہ دی جاتی ہے۔ باری ملک عہد شباب میں بڑے حسین وجمیل ہوا کرتے تھے ان کا تعلق لاہور کی ککے زئی برادری سے ہے۔ مشہور اداکار، فلمساز وہدایتکار نذیر رشتے میں ان کے ماموں تھے۔

باری اسٹوڈیو لاہور کی مشہور حویلی جہاں کئی فلموں کی عکس بندی ہوئی

نذیر کی بڑی بیٹی ثریا جو دلیپ کمار کے بھائی ناصر خان سے بیاہی گئی تھی اس سے علیحدگی کے بعد باری ملک سے شادی کرلی تھی لیکن یہ بندھن بھی زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکا۔ باری ملک نے ابتدائی دور میں ہیروئن نجمہ سے شادی کرلی جس سے تین بیٹے راحیل، خرم اور زرق باری ہیں۔

راحیل باری اور خرم باری

باری ملک نے تیسری شادی اداکارہ سلونی سے کی۔ سلونی سے ان کی ایک بیٹی ہے جس کی شادی الیاس کشمیری کے صاحبزادے سے ہوئی۔ ہدایتکار حسن طارق کی فلم ’’دوسری شادی‘‘ کے فلمساز بھی باری ملک تھے۔ ہدایتکار ایم جے رانا کی ’’سہتی‘‘ اور خلیل قیصر کی اولین فلم ’’یاربیلی‘‘ کے فلمساز بھی باری ملک تھے۔

باری اسٹوڈیو لاہور کی دوسری مشہور حویلی جہاں کئی فلموں کی عکس بندی ہوئی

یہاں کئی سال تک اردو، پنجابی اور پشتو فلموں کی شوٹنگز ہوتی رہیں۔ رات دن فلم اسٹارز کا مجمع لگا رہتا تھا۔ باری اسٹوڈیوز کا گاؤں خاص طور پر مشہور تھا جو ایک وسیع رقبے پر مشتمل تھا، یہاں کئی فلموں کی فلم بندی ہوئی۔ لیکن اب پچھلے کئی سالوں سے یہاں ویرانیوں کے ڈیرے ہیں۔ بیشتر فلورز کی جگہ گوداموں نے لے لی ہے۔ باری ملک کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے راحیل باری، زرق باری اور خرم باری اس اسٹوڈیوز کی رونقیں بحال رکھنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ باری اسٹوڈیو میں دلابھٹی، یکے والی، ابا جی، چاچا جی، چن مکھناں، ظلم دا بدلہ، جگری یار، ات خدا دا ویر، لارے، دلاں دے سودے، مرزا جٹ، ڈاچی اور بے شمار یاد گار فلموں کی عکس بندی ہوئی۔ یہاں نامور فنکاروں اعجاز درانی، اسلم پرویز مرحوم، اکمل مرحوم، مظہر شاہ، اجمل خان مرحوم، منور ظریف مرحوم، آغا طالش مرحوم، الیاس کشمیری مرحوم اور دیگر بے شمار فنکاروں نے کام کیا۔ اب یہ اسٹوڈیو ایک کباڑخانے کا منظر پیش کر رہا ہے اور یہاں سے فلمی دفاتر بھی کم ہو چکے ہیں۔

باری اسٹوڈیوز پر تفصیلی ویڈیو رپورٹ کےلیے اس لنک پر جائیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

یاسر حسین کا تھیٹر پلے ہوٹل جانِ جاں، آرٹس کونسل کراچی میں کامیابی سے جاری

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور اسٹیج بگز پروڈکشن کے مشترکہ تعاون سے مزاح سے بھرپور ڈرامہ ”ہوٹل جانِ جاں“کی میڈیا...

عیدالفطر پر گاڈزیلا ایکس کانگ، اور دغاباز دل، کا شان دار بزنس

عیدالفطر سے پاکستانی سنیماؤں پر کئی مہینوں سے طاری جمود کا خاتمہ تو ہوگیا تاہم عید کے طویل ویک اینڈ کے...

اس عید پر کون سی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں؟

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...
- Advertisment -

مقبول ترین

یاسر حسین کا تھیٹر پلے ہوٹل جانِ جاں، آرٹس کونسل کراچی میں کامیابی سے جاری

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور اسٹیج بگز پروڈکشن کے مشترکہ تعاون سے مزاح سے بھرپور ڈرامہ ”ہوٹل جانِ جاں“کی میڈیا...

عیدالفطر پر گاڈزیلا ایکس کانگ، اور دغاباز دل، کا شان دار بزنس

عیدالفطر سے پاکستانی سنیماؤں پر کئی مہینوں سے طاری جمود کا خاتمہ تو ہوگیا تاہم عید کے طویل ویک اینڈ کے...

اس عید پر کون سی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں؟

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...

عیدالفطر پر پشتو فلموں کا راج، ریجنل سنیما، اُردو فلموں پر بازی لے گیا

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...

ریسینٹ کمنٹس