ماڈلنگ اور ایکٹنگ کے دنیا میں کامیابی کا عزم لے کر آئی ہوں اور بہت جلد کامیابیوں کی منازل طے کرکے اپنا نام اور مقام بناﺅں گی۔ ان خیالات کا اظہار ماڈل اور آرٹسٹ آرزو نے میٹرو لائیو ٹی وی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک پڑھی لکھی اور سلجھی ہوئی فیملی سے تعلق رکھتی ہیں، گریجویشن تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد شوبز میں آنے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی۔





ماڈلنگ اور ٹی وی ڈراموں میں پرفارم کروں گی لیکن فلم اور سٹیج کرنے میں دلچسپی نہیں ہے۔ صاف ستھرا معیاری کام کرنا ترجیح ہے۔ کردارکی ڈیمانڈ کے مطابق سب کچھ کرسکتی ہوں لیکن اپنی حدود سے بالکل بھی آگے نہیں بڑھوں گی۔ ماحول انسان خود بناتاہے، اگر کوئی آپ کو پسند نہیں تو آپ اس کے ساتھ کام نہ کریں۔ یہ اپنی مرضی اور منشا پر منحصر ہے۔ میں کامیابی کے لیے محنت پر یقین رکھتی ہوں اور محنت سے ہی نام کمانا چاہتی ہوں۔
- رجب بٹ کی مالی مدد سے متعلق ایزل کی والدہ کا اہم بیان سامنے آگیا
- شہباز شریف لندن اسٹاک ایکسچینج سے خطاب کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم بن گئے
- اعظم نذیر تارڑ: آئین اجازت دے اور ضرورت پڑے تو گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ ہوسکتی ہے
- ایشین گیمز: جیولن تھرو فائنل میں ارشد ندیم میڈل نہ جیت سکے
- پریشے عدنان سے نجی سوالات پر نادیہ خان کو شدید تنقید کا سامنا



