Saturday, November 21, 2026
پہلا صفحہبزنسعمران خان ٹسوری کے مطابق ڈالر کی بڑھتی قدر سونے کی قیمتوں...

عمران خان ٹسوری کے مطابق ڈالر کی بڑھتی قدر سونے کی قیمتوں میں کمی کا بنیادی سبب ہے

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث پاکستان میں بھی فی تولہ سونا چار لاکھ روپے سے نیچے آگیا ہے، جبکہ گولڈ مارکیٹ سے وابستہ تاجروں نے قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

سماء ٹی وی کے پروگرام اکنامی میٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین جیولری ایکسپورٹ ایسوسی ایشن عمران خان ٹیسوری نے بتایا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت پانچ ہزار ڈالر فی اونس تک پہنچنے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی، جس سے پاکستانی مارکیٹ میں بھی قیمتیں بلند ترین سطح پر جانے کا امکان تھا، تاہم جنوری سے اب تک سونے کی قیمت میں 11 فیصد کمی ہو چکی ہے۔

چیئرمین جیولری ایکسپورٹ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کی ایک اہم وجہ امریکی ڈالر کی مضبوطی ہے۔ ان کے مطابق حالیہ عرصے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے اور سرمایہ کار بانڈز میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، جہاں انہیں اچھا منافع حاصل ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ امریکا میں شرح سود بھی بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ڈالر مضبوط ہوگا، سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے کو ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے بعد پیدا ہونے والی جغرافیائی سیاسی کشیدگی بھی سونے کی قیمتوں کو متاثر کر رہی ہے۔ مستقبل میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی کا انحصار امریکی مانیٹری پالیسی پر ہوگا، جبکہ پاکستان میں صارفین کو اس حوالے سے مزید اچھی خبر ملنے کی توقع ہے۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس