Thursday, October 3, 2024
پہلا صفحہباکس آفسعیدالفطر پر گاڈزیلا ایکس کانگ، اور دغاباز دل، کا شان دار...

عیدالفطر پر گاڈزیلا ایکس کانگ، اور دغاباز دل، کا شان دار بزنس

عیدالفطر سے پاکستانی سنیماؤں پر کئی مہینوں سے طاری جمود کا خاتمہ تو ہوگیا تاہم عید کے طویل ویک اینڈ کے اختتام کے ساتھ ہی تمام عید ریلیزز کا بزنس تیزی کے ساتھ نیچے آگیا ہے۔
اس عیدالفطر پر دو پاکستانی اردو فلمیں، ایک پنجابی، پانچ انگریزی اور دو انڈونیشین فلموں کے علاوہ چار پشتو فلمیں ریلیز ہوئیں۔

عید الفطر پر بزنس کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہالی وڈ مووی گاڈزیلا ایکس کانگ، رہی۔ جس کی ایڈوانس بکنگ بھی زوردار رہی۔
عید کے پانچ دنوں میں اس فلم نے پاکستانی باکس آفس پر 18 کروڑ پچاس لاکھ کا بزنس کیا جبکہ 16 اپریل کو نمائش کے سات دن مکمل ہونے پر فلم کا مجموعی بزنس 21 کروڑ روپے ہوچکا ہے۔

بزنس کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر پاکستانی فلم دغا باز دل، رہی، جس نے عید کے پانچ دنوں میں پانچ کروڑ کا بزنس کیا جبکہ سات دن کا مجموعی بزنس چھے کروڑ بیس لاکھ ہوچکا ہے۔

عید ریلیزز میں تیسرے نمبر پر انڈونیشن ہارر موووی پیماندی جنازہ ، رہی جس کے بزنس فگرز نے ٹریڈجغادریوں کو حیران کردیا ہے۔ انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ ریلیز ہونے والی اس فلم نے عید کے پانچ دنوں میں تین کروڑ 80 لاکھ کا بزنس کیا جبکہ ریلیز کے سات دن مکمل ہونے پر فلم کا مجموعی بزنس پانچ کروڑ ہوچکا ہے۔

چوتھے نمبر پر ہالی وڈکی ہارر فلم فرسٹ اومین، رہی۔ جس نے عید کے پانچ دنوں میں ایک کروڑ بیس لاکھ کا بزنس کیا جبکہ سات دن کا مجموعی بزنس ایک کروڑ 90 لاکھ روپے رہا۔

پانچویں نمبر پر ہالی وڈ کی ایک اور بڑی فلم گھوسٹ بسٹرز، رہی، جس نے عید کے پانچ دنوں میں ایک کروڑ دس لاکھ کا بزنس کیا جبکہ سات دن کا مجموعی بزنس ایک کروڑ 60 لاکھ روپے رہا۔
عید پر ریلیز ہونے والی دیگر فلموں میں ہم تم اور وہ، مکمل طو پر ناکام ثابت ہوئی اور بیشتر سنیماؤں سے پہلے دن ہی اتار لی گئی۔
ہالی وڈ کی انگریزی فلموں میں ونی دی پو، ایلجیا، اور انڈونیشین مووی پیکیمن سیٹن، بھی سنے گوورز کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس