Saturday, July 27, 2024
پہلا صفحہ خبریں اس عید پر کون سی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں؟

اس عید پر کون سی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں؟

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے لگایا جاسکتا ہے۔
کرونا کے دوران لاک ڈاؤن میں سنیماؤں کی بندش کے علاوہ پاکستان فلم انڈسٹری نے کبھی ایسی عید نہیں دیکھی جب اس قدر کم تعداد میں فلمیں ریلیز ہوئی ہوں۔
اس عید الفطر پر فلمی شائقین صرف دو اُردو فلموں سے لطف اندوز ہوپائیں گے۔
دوسری جانب پاکستان کا ریجنل سنیما ڈومینیٹ کررہا ہے اور عیدالفطر پر چار پشتو جبکہ ایک پنجابی فلم نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔
گزشتہ سال عیدالفطرپرچاراُردوفلمیں جبکہ ایک پنجابی فلم نمائش کے لیے پیش کی گئی تھیں جبکہ عیدلاضحی پر سات اردو، پنجابی فلموں کی نمائش کی گئی تھی۔

اس برس عیدالفطر پر صرف ایک میجراُردو فلم ’دغاباز دل‘کی نمائش ہورہی ہے جبکہ ایک اور اُردو فلم ’ہم تم اور وہ‘بھی عید دنگل کا حصہ ہے۔ جس کی پروموشن کہیں دکھائی نہیں دیتی۔
عید الفطر پر ریلیز ہونے والی واحد پنجابی فلم بابل ویر،ہے۔
عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی پشتو فلموں میں بندیوان، یار دشمن، چرتہ خانے چرتہ فقیرے، اور پخاور زما دے، شامل ہیں۔
اس سال عید الفطرپر جہاں مقامی فلموں کی کمی محسوس ہورہی ہے، وہیں ہالی وڈ کی پانچ جبکہ انڈونیشیا کی دو فلمیں بھی نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔
ہالی وڈ فلموں میں گاڈزیلا ایکس کانگ۔ دی نیو ایمپائر، گھوسٹ بسٹرز۔ فروزن ایمپائر، ایلجیا۔گاڈ آف پین، دی فرسٹ اومین، ونی دی پو۔ بلڈ اینڈ ہنی 2، شامل ہیں۔
انڈونیشین فلموں میں پیکیمن سیٹن (شیطان کا بندوبست)، اور پیماندی جنازہ (لاش کا غسل)، شامل ہیں۔
سب سے پہلے ذکر کرتے ہیں عید پر ریلیز ہونے والی اکلوتی بڑی اُردوفلم دغا باز دل، کا۔
دو گھنٹے دورانیے پر مشتمل اس فلم کے ڈائریکٹر وجاہت رؤف ہیں جبکہ کاسٹ میں مہوش حیات، علی رحمان خان، بابر علی، سلیم شیخ، لیلیٰ واسطی، مومن ثاقب جیسے بڑے نام دیکھنے کو ملتے ہیں۔

یہ فلم روایتی انداز کی فیسٹیول مووی ہے اور عید پر عموماً ایسی ہی فلمیں پسند کی جاتی ہیں۔ فلم میں رومینس کے ساتھ ساتھ فیملی ویلیوز، ناچ گانا، کامیڈی اور وہ تمام مسالے موجود ہیں، جن کی آپ وجاہت رؤف سے توقع کرتے ہیں۔
عید کی دوسری اُردو فلم ہم تم اور وہ، بظاہر ٹیلی فلم لگتی ہے اور فلم کی پروموشن بھی کہیں دکھائی نہیں دیتی تاہم جنید خان اور آمنہ الیاس جیسی اسٹار کاسٹ کی وجہ سے شایدآڈیئنس اس فلم کی طرف متوجہ ہو۔ اس فلم کے رائٹر اور ڈائریکٹر نعمان خان ہیں جنہوں نے میکال ذوالفقار اسٹارر شیردل، پروڈیوس کی تھی۔
پاکستان میں عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی ہالی وڈ فلموں میں سب سے ذیادہ ڈیمانڈ گاڈزیلا ایکس کانگ۔ دی نیو ایمپائر، کی ہے۔ یہ فلم تھری ڈی ورژن کے علاوہ اردو ڈبنگ میں بھی ریلیز کی جارہی ہے۔ یوں خصوصاً بچوں کے لیے یہ عید بہت ہی ذیادہ اسپیشل ہونے والی ہے۔

اس فلم میں گاڈزیلا اور کنگ کانگ ایک دوسرے کے مقابل ہیں لیکن پچھلی فلموں سے کہیں ذیادہ ہیبت اور طاقت کے ساتھ۔
اس فلم کا دورانیہ دو گھنٹے پر محیط ہے لیکن گاڈزیلا ایکس کانگ، کا نان اسٹاپ ایکشن اور تھرل آپ کو سانس لینا بھلا سکتا ہے۔ دنیا بھر میں یہ فلم 29 مارچ کو ریلیز ہوچکی ہے۔
عید کی دوسری بڑی ریلیز گھوسٹ بسٹرز۔فروزن ایمپائر، بھی دنیا بھر میں 22 مارچ کو ریلیز ہوچکی ہے تاہم پاکستانی شائقین اسے عید پر ہی سنیما گھروں میں دیکھ سکیں گے۔

یہ فلم بیک وقت بڑوں اور بچوں دونوں کو تفریح فراہم کرتی ہے۔ فلم کی کہانی ایک ایسی فیملی کمپنی سے متعلق ہے جو بھوتوں کو قابو کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ گھوسٹ بسٹرز کا یہ ایپی سوڈ اس فرنچائز کی پچھلی تمام فلموں سے انٹرٹیننگ ثابت ہونے والا ہے۔ اس فلم کا دورانیہ بھی لگ بھگ دو گھنٹے ہے۔
پاکستانی سنیما کی روایت کے مطابق عیدین کے تہواروں پر عموماً ہلکی پھلکی کامیڈی، رومینٹک یا میوزیکل فلمیں ہی پسند کی جاتی ہیں لیکن حالیہ چند برسوں میں عید پر ہارر فلموں کا بزنس بھی غیرمعمولی رہا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اس عید پر ایک سے ذیادہ ہارر فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہیں جن میں ہالی وڈ کی مشہور فرنچائز ونی دی پو، کا نیا سیکوئل بلڈ اینڈ ہنی 2، کا مووی بفس کو سب سے ذیادہ انتظار ہے۔

یہ کہانی ایک بچے کرسٹوفر رابن کے ٹیڈی بیئر اور اس کے ساتھی کھلونوں سے متعلق ہے جو زندہ ہوکر بھیانک روپ اختیار کرلیتے ہیںاور پھر انسانوں کو بے دردی سے ہلاک کرنے لگتے ہیں۔ اس بار ان کا نشانہ خود کرسٹوفر اور اس کی فیملی ہے۔ اس فلم کا دورانیہ ایک گھنٹہ چالیس منٹ ہے۔
عید پر ریلیز ہونے والی ایک اور ہارر فلم دی فرسٹ اومین، ہے ۔ جس کی کہانی 1971 کے دور میں اٹلی کے شہر روم کے ایک چرچ سے متعلق ہے۔

اگرچہ یہ اس سیریز کی چھٹی فلم ہے لیکن اس کی کہانی پچھلی پانچوں فلموں سے پہلے کے دور میں دکھائی گئی ہے۔ امریکی نن مارگریٹ کو روم کے ایک چرچ میں بھیجا جاتا ہے جہاں اس پر انکشاف ہوتا ہے کہ چرچ میں کچھ بہت ہی بھیانک ہورہا ہے۔
اس فلم کا دورانیہ دو گھنٹے ہے۔
اس عید الفطر پرریلیز ہونے والی ایک اور ہارر فلم ایلجیا۔ گاڈ آف پین، ہے۔ تاہم اسے اس عید کی ریٹنگ میں آخری نمبر پر رکھا جارہا ہے۔

اور اب بات کرتے ہیں، اس عید پر ریلیز ہونے والی دو انڈونیشین فلموں کی جو سب ٹائٹلز کے ساتھ ریلیز کی جارہی ہے۔
ان فلموں کی عید پر ریلیز کے پیچھے دراصل حال ہی میں پاکستانی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی انڈونیشین فلم سجن، کی قبولیت ہے۔
عید الفطر پرریلیز ہونے والی سب سے اہم انڈونیشین فلم پیمندی جنازہ، ہے، جو دنیا بھر میں مووی بفس کی توجہ سمیٹنے کے بعد اب پاکستان میں بھی دھوم مچانے کو ہے۔
فلم کی کہانی ایک لڑکی لیلیٰ سے متعلق ہے جس کی ماں گاؤں میں مردے نہلاتی ہے۔ لیکن ایک عورت کی پراسرار اوربھیانک انداز میں موت کے بعدان واقعات کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ خود لیلیٰ کی ماں بھی اس میں ہلاک ہوجاتی ہے۔ اس کے بعد شروع ہوتی ہے لیلیٰ کی کھوج اور ان اموات کے پیچھے اصل محرک کی کہانی۔
اس فلم کا دورانیہ ایک گھنٹہ47 منٹ ہے۔

دوسری انڈونیشین ہارر مووی پیکیمن سیٹن ، ہے ۔ جس کا مطلب ہے۔ شیطان کا بندوبست
یہ کہانی ہے ایک لڑکی ایلن کی ، جو اپنی فیملی کی مالی مشکلات کے حل کے لیے تین عادی مجرموں کے ساتھ ایک گھر میں ڈکیتی کا منصوبہ بناتی ہے لیکن یہ چاروں اس گھر کے آسیب کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس فلم کا دورانیہ ایک گھنٹہ 35منٹ ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ اس قدر زبردست فلموں کے انتخاب کے باعث پاکستانی فلموں کی کمی کے باوجود ریگولر مووی بفس کی یہ عید بہت ہی خاص ہونے والی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...
- Advertisment -

مقبول ترین

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...

سید نور نے چوڑیاں 2، بنانے کا اعلان کردیا

فلمی شائقین کے لیے یہ خبر کسی دھماکے سے کم نہ ہوگی کہ سید نور نے ایک بار پھر لاہور کی...

ریسینٹ کمنٹس