ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ ثمینہ کی شادی کے بارے میں حیران کر دینے والے انکشافات کیےہیں۔
تفصیلات کے مطابق سکندر شاہ نے یو ٹیوب کے معروف چینل میٹرو لائیو ٹی وی پر اپنے حالیہ انٹرویو میں ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اور ہمایوں سعید ماضی میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے کراچی کے علاقے طارق روڈ گئے تھے، وہاں ہم نے ایک بنگلہ فائنل کیا جس میں ڈرامے کی شوٹنگ کرنی تھی۔ واضح رہے کہ یہ ہمایوں سعید کا پہلا ڈرامہ تھا۔
ہدایتکار نے کہا کہ اس بنگلے کی مالکن ثمینہ نامی خاتون تھیں جوکہ اب ہمایوں سعید کی اہلیہ بن چکی ہیں۔جب ہم نے وہاں اپنے ڈرامے کی شوٹنگ کا آغاز کیا تو تیسرے دن ہی ہمایوں سعید اور ثمینہ کے درمیان محبت کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ اس بنگلے میں ثمینہ اپنی والدہ اور بیٹی ثناءشاہنواز کے ہمراہ رہتی تھیں، یہ وہی بیٹی تھی جو اب اکثر و بیشتر ہمایوں سعید کے ساتھ بھی نظر آتی ہیں۔
سکندر شاہ نے کہا کہ ثمینہ پہلے سے شادی شدہ تھیں لیکن ہمایوں سعید نے اس کے باوجود ثمینہ سے شادی کا فیصلہ کیا اور ان کی بیٹی ثناءکو بھی قبول کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ہمایوں سعید کے دوستوں نے اس شادی میں ان کی مدد کی۔ اس دوران میں شہر سے باہر تھا تو ہمایوں نے مجھے اپنی شادی پر مدعو کیا۔
- ثاقب چدھڑ نے مومنہ کے شوہر حمزہ کو قتل کرنے کیلئے شوٹرز کے انتظام کا بیان جعلی قرار دے دیا

- سونا خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

- پاکستان ویمن ٹیم نے ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

- پرانے فون کی کم ہوتی آواز کو دوبارہ تیز کرنے کا طریقہ

- پنجابی گلوکار کی پراسرار موت۔ گھر سے لاش برآمد

ہدایتکار نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ ہمایوں سعید کی شادی ثمینہ سے ہورہی ہے۔ مجھے لگا کہ وہ اپنی کزن سے شادی کررہے ہیں جن کے ساتھ ان کی پہلے سے بات پکی ہوئی تھی۔
سکندر شاہ نے مزید کہا کہ جب میں شادی پر پہنچا تو میں نے دیکھا کہ ثمینہ دلہن بنی ہوئی تھیں، میں دونوں کو ساتھ دیکھ کر بہت خوش ہوا۔
واضح رہے کہ ثمینہ سے ہمایوں سعید کی کوئی اولاد نہیں ہوئی جبکہ اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ ثناءشاہنواز، ان کی سالی نہیں بلکہ بیٹی ہے۔ ثناء25 سال سے ان کے ساتھ ہے اور ان کے گھر کی رونق ہے۔



