عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی تینوں پاکستانی فلمیں چوتھے ہفتے میں داخل ہوچکی ہیں تاہم عید ریلیزز کا بزنس اب کافی نرم پڑ گیا ہے۔ لندن نہیں جاؤں گا، اور قائد اعظم زندہ باد، ابھی تک مناسب رش لے رہی ہیں لیکن دونوں فلموں کا بزنس 35 فی صد کے آس پاس ہی رہ گیاہے۔ حیران کن طور پر قائد اعظم زندہ باد، کے باکس آفس نمبرز کراچی اور حیدرآباد میں لندن نہیں جاؤں گا، سے کافی بہترہیں اور یہ اٹھان دوسرے ہفتے سے دکھائی دے رہی ہے۔ پنجاب میں لندن نہیں جاؤں گا، کے نمبرز اچھے ہیں۔

لندن نہیں جاؤں گا، نے پہلے ہفتے میں دس کروڑ 28 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔ دوسرے ہفتے میں فلم کے کلیکشنز 8 کروڑ 30 لاکھ رہے۔ تیسرے ہفتے میں فلم نے 3 کروڑ 48 لاکھ کا بزنس کیا۔ چوتھے ہفتے میں جمعے اور ہفتے کا کلیکشن 78 لاکھ ہوا ہے۔ یوں لندن نہیں جاؤں گا، کا اب تک کا ٹوٹل بزنس 22 کروڑ 84 لاکھ ہوچکا ہے۔

قائد اعظم زندہ باد، نے پہلا ویک 9 کروڑ 25 لاکھ روپے کی فگر کے ساتھ کلوز کیا۔ دوسرے ہفتے میں فلم کے کلیکشنز 7 کروڑ 56 لاکھ روپے رہے۔ تیسرے ہفتے میں فلم نے 2 کروڑ 88 لاکھ کا بزنس کیا۔ چوتھے ہفتے میں دو دن کے فگرز92 لاکھ ہیں۔ یوں قائد اعظم زندہ باد، کا اب تک کا مجموعی بزنس 20 کروڑ 61 لاکھ روپے ہوچکا ہے۔

عید کی تیسری فلم ’لفنگے‘ نے پہلے ہفتے میں 57 لاکھ روپے کمائے۔ دوسرے ہفتے میں فلم نے 42 لاکھ مذید جوڑے۔ تیسرے ہفتے کا ٹوٹل 35 لاکھ رہا۔ چوتھے ہفتے میں دو دن کا بزنس چار لاکھ 70 ہزار ہے۔ یوں لفنگے، کے مجموعی کلیکشنز ایک کروڑ 38 لاکھ 70ہزار روپے ہیں۔

ہالی وڈ فلم تھور۔ لو اینڈ تھنڈر، نے نمائش کے چوتھے ہفتے میں ویک اینڈ کے دو دن کا بزنس ملاکرمجموعی طور پر 20 کروڑ 47 لاکھ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔
Total Domestic Box Office Collections | (Gross) |
London Nahi Jaonga | 228,400,000* |
Quaid e Azam Zindabad | 206,100,000* |
Lafangey | 13,870,000* |
Thor-Love & Thunder | 204,700,000* |
*All figures are estimated