Saturday, July 27, 2024
پہلا صفحہ باکس آفس دی لیجنڈ آف مولا جٹ، نے بولی وڈ کی میگا بجٹڈ دیوالی...

دی لیجنڈ آف مولا جٹ، نے بولی وڈ کی میگا بجٹڈ دیوالی ریلیزز کو بھی پچھاڑ دیا

پاکستانی پنجابی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ، انٹرنیشنل باکس آفس پر ایک کے بعد ایک نیا ریکارڈ توڑنے میں مصروف ہے۔ بین الاقوامی سطح پر 100 کروڑ بزنس کے جادوئی ہندسے کو چھونے والی اس فلم نے حال ہی میں دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی دو بڑی بولی وڈ فلموں کو بھی پچھاڑ دیا ہے، جس پر خود بولی وڈ والے کے ٹریڈ پنڈت بھی حیران و پریشان ہیں۔ 25 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی اکشے کمار اسٹارر”رام سیتو“ اور سدھارتھ ملہوترا، اجے دیوگن اسٹارر ”تھینک گاڈ“ سے امید تھی کہ باکس آفس پر کوئی ہلچل پیدا کریں گی لیکن برطانیہ اور نارتھ امریکا میں یہ دونوں فلمیں دوسرے ہفتے میں داخل ہوچکی پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ، کے بزنس کی برابری بھی نہ کرسکیں۔

the legend of maula jatt
image description

یو کے باکس آفس پر، دی لیجنڈ آف مولا جٹ، نے ریلیز کے تیرہویں دن 56 اسکرینز سے 46825 امریکی ڈالرز کا بزنس کیا جبکہ بھارتی فلم تھینک گاڈ، نے ریلیز کے پہلے دن 83 اسکرینز سے 19472 ڈالرز کمائے۔ رام سیتو، 95 اسکرینز سے محض 16595 ڈالرز ہی کماسکی۔ یوں ان دونوں فلموں کا مجموعی کلیکشن بھی دی لیجنڈ آف مولا جٹ، سے کم رہا۔

کچھ ایسی ہی صورت حال کا سامنا نارتھ امریکا میں بھی ان دونوں فلموں کو کرنا پڑا جہاں دی لیجنڈ آف مولا جٹ، نے ریلیز کے 13 ویں روز 90 اسکرینز پر 56586 امریکی ڈالرز کا بزنس کیا۔ اس کے مقابلے میں رام سیتو، نے ریلیز کے پہلے روز 354 اسکرینز پر 48330 ڈالرز کمائے جبکہ تھینک گاڈ، نے 228 اسکرینز سے 40358 ڈالرز کمائے۔ برطانیہ اور نارتھ امریکا میں محدود اسکرینز پر نمائش کے باوجود دی لیجنڈ آف مولا جٹ، کے فگرز نے بولی وڈ انڈسٹری کی نیندیں اڑادی ہیں۔

جہاں تک بھارتی پنجابی فلموں کا تعلق ہے تو یہ فلم تیزی سے دنیا کی کامیاب ترین پنجابی فلم کے اعزاز کی طرف بھی بڑھ رہی ہے۔ اب تک بھارتی پنجاب کی جن فلموں نے ورلڈ وائیڈ بزنس کے ریکارڈز بنائے ہیں ان میں کیری آن جٹا 2(7.2 ملین ڈالرز)، سوکن سوکنے (7.2 ملین ڈالرز)، چل میرا پت2(7.2 ملین ڈالرز)، ہونسلہ رکھ (6.8 ملین ڈالرز) اور شادا(6.6 ملین ڈالرز)، کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ، تیزی سے ان ریکارڈز کو توڑنے کی جانب گامزن ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...
- Advertisment -

مقبول ترین

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...

سید نور نے چوڑیاں 2، بنانے کا اعلان کردیا

فلمی شائقین کے لیے یہ خبر کسی دھماکے سے کم نہ ہوگی کہ سید نور نے ایک بار پھر لاہور کی...

ریسینٹ کمنٹس