Saturday, July 27, 2024
پہلا صفحہ باکس آفس پاکستانی فلموں کے لیے بچھائی گئی بارودی سرنگ ڈاکٹر اسٹرینج، خودکش دھماکے...

پاکستانی فلموں کے لیے بچھائی گئی بارودی سرنگ ڈاکٹر اسٹرینج، خودکش دھماکے کا شکار

پاکستانی فلم میکرز جن کی فلمیں حالیہ عیدالفطر پر ریلیز ہوئیں، اس وقت خاصے فکرمند دکھائی دیے جب عید کے چوتھے روز ہالی وڈ کی موسٹ اویٹڈ مارول مووی ڈاکٹر اسٹرینج، پاکستانی سنیماؤں میں ریلیز ہوئی۔ پاکستانی فلم میکرز کو اس فلم کی ریلیزسے کوئی مسئلہ نہیں تھا تاہم سنیماؤں سے یہ شکایت کی گئی کہ ایک غیرملکی فلم کو ترجیح دی گئی اور اس کو ریکارڈ شوزدیے گئے جبکہ اس کے برعکس عید پر ریلیز ہونے والی پانچوں پاکستانی فلموں کو جو عید کے تینوں دن اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہیں، ان کے شوز کم کرکے ڈاکٹر اسٹرینج، کو دے دیے گئے۔ اس سلسلے میں پاکستانی فلم سازوں کا ایک گروپ دو بار اسلام آباد میں متعلقہ حکام سے ملاقاتوں میں اپنے تحفظات کا اظہار بھی کرچکا ہے لیکن ان کی کوئی شنوائی نہ ہوسکی اور ڈاکٹر اسٹرینج، نے کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی پاکستانی فلموں کو ناکامی کا ٹیکا لگادیا۔

اب جبکہ عید کو گزرے دس دن ہوچکے ہیں اورعید پر ریلیز ہونے والی پانچوں مقامی فلموں کا بزنس نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے۔ دوسری جانب ڈاکٹر اسٹرینج، کا بزنس بھی دم توڑ گیا ہے اور کسی سنیما میں فلم کے شوز فل نہیں ہورہے۔ اسی وجہ سے 13 مئی کو شروع ہونے والے ہفتے میں کئی سنیماؤں نے ڈاکٹر اسٹرینج کے شوز کی تعداد کم کردی ہے۔
کیو سنیما لاہور، جہاں پہلے ہفتے میں ڈاکٹر اسٹرینج کے شوز کی تعداد 35 تھی، وہاں اب فلم کے شوز کی تعداد 28 رہ گئی ہے۔ اتوار کے بعد اس میں مذید کمی ممکن ہے۔ اس سنیما میں دم مستم، صرف آٹھ شوزتک محدود رہ گئی ہے، جہاں عید کے پہلے روز 20 شوز تھے۔ گھبرانا نہیں ہے، کے شوز یہاں صرف چار رہ گئے ہیں جوکہ ابتدا میں 20 تھے۔ پردے میں رہنے دو، صرف دو شوز تک محدود کردی گئی ہے جس کے ابتدا میں 14 شوز دکھائے جارہے تھے۔ چکر، اور تیرے باجرے دی راکھی، کا اس سنیما سے صفایا ہوچکا ہے۔

لاہور کا دوسرا بڑا سنیما یونیورسل، ہے، جہاں ڈاکٹر اسٹرینج، کے 25 شوز دکھائے جارہے ہیں۔ پہلے ہفتے میں یہ تعداد 40 تھی۔ چکر، کے یہاں تین شوز، دم مستم، کے 9 شوز، گھبرانا نہیں ہے، کے سات شوز، پردے میں رہنے دو، کے چھے شوز، اور تیرے باجرے دی راکھی، کا ایک شو دکھایا جارہا ہے۔
سنے پیکس پیکجز مال، میں ڈاکٹر اسٹرینج کے 12 شوز، چکر، کے دو شوز، دم مستم، کے چھے شوز، گھبرانا نہیں ہے، کے تین شوز، اور پردے میں رہنے دو، کے تین شوزدکھائے جارہے ہیں۔ سنے پیکس لیک سٹی سنیما میں ڈاکٹر اسٹرینج کے چار شوز، اور دم مستم، کے تین شوزدکھائے جارہے ہیں۔ سنے پیکس امانا مال میں ڈاکٹر اسٹرینج ، کےچار شوز، چکرکا ایک شو، دم مستم، کے دو شوزجبکہ گھبرانا نہیں ہے، کا ایک شودکھایا جارہا ہے۔

کراچی کے ایٹریم سنیما میں ڈاکٹر اسٹرینج، کے چھے شوز اور سینٹارس اسلام آباد میں چھے شوز دکھائے جارہے ہیں۔ ان دونوں سنیماؤں میں چکر، کے دواور تین شوز، دم مستم، ایٹریم میں دو شوز جبکہ سینٹارس میں پانچ شوز دکھائے جارہے ہیں۔ گھبرانا نہیں ہے، ایٹریم میں تین شوز اور سینٹارس میں پانچ شوز، پردے میں رہنے دو، کے ایٹریم میں دوجبکہ سینٹارس میں تین شوز ہیں۔
کراچی کے نیوپلیکس سنیما (ڈی ایچ اے) میں ڈاکٹرا سٹرینج، کے 15 شوز، گھبرانا نہیں ہے، کے پانچ شوز، دم مستم کے تین شوز، چکر کے تین شوز، اور پردے میں رہنے دو، کے بھی تین شوز ہیں۔ نیوپلیکس کی دوسری سائٹ عسکری 4، میں ڈاکٹر اسٹرینج، کے 16شوز، گھبرانا نہیں ہے، کے دس شوز، دم مستم، کے آٹھ شوز، چکر، کے آٹھ شوز، پردے میں رہنے دو، کے دس شوز دکھائے جارہے ہیں۔

راولپنڈی /اسلام آباد کے سنیماؤں کی صورت حال بھی مختلف نہیں ہے۔ سنے پیکس جناح پارک راولپنڈی میں ڈاکٹر اسٹرینج، کے سات شوز، چکر، کے دو شوز، دم مستم، کے دو شوز، گھبرانا نہیں ہے، کے دو شوز، پردے میں رہنے دو، کے دو شوز، دکھا ئے جارہے ہیں۔
ان چند اہم سنیماؤں کی صورت حال سے پاکستانی باکس آفس کے مجموعی رجحان کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ پاکستانی فلموں کے ساتھ روا رکھے جانے والے ناروا سلوک کے نتیجے میں ہالی وڈ مووی ڈاکٹر اسٹرینج، سے وابستہ توقعات بھی پوری نہیں ہوئیں اورپاکستانی فلموں کے لیے بارودی سرنگ ثابت ہونے والی ہالی وڈ فلم وہ دھماکہ نہ کرسکی جس کی امید تھی تاہم اس فلم نے عید پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کا ضرور ستیاناس کردیا۔

اب آتے ہیں باکس آفس نمبرز کی طرف جو خاص طور پر پاکستانی فلموں کی حد تک انتہائی مایوس کن ہیں۔
ریلیز کا پہلا ہفتہ مکمل کرنے کے بعد (جو کہ 3 مئی سے 12 مئی تک 10 دنوں کے عید ویک اینڈ پر مشتمل تھا)، پاکستانی فلموں کا مجموعی باکس آفس کلیکشن کچھ اس ترتیب سے رہا۔

گھبرانا نہیں ہے
70,500,000
دم مستم
63,500,000
پردے میں رہنے دو
19,500,000
چکر
9,500,000
تیرے باجرے دی راکھی
2,200,000

اب اگر بات کی جائے ڈاکٹر اسٹرینج ، کی تو ابتدائی چند دنوں کی شان دار ایڈوانس بکنگ کے باوجودفلم نے پہلے ہفتے کے اختتام پر ہی ڈاؤن فال کا سامنا کیا۔ فلم نے ابتدائی چار دن میں پاکستانی باکس آفس پر پانچ کروڑ روپے کی فگر کراس کرلی تاہم پہلے کے اختتام پر فلم کے کلیکشنز تیزی سے نیچے آئے اور فلم نے پہلا ویک سات کروڑ پر کلوز کیا۔ ریکارڈ شوز کے باوجود یہ نمبرز حوصلہ افزا نہیں ہیں۔
دوسرے ہفتے کے آغاز پر جہاں پاکستانی فلموں کے نمبرز خاصے ڈاؤن ہیں، ڈاکٹر اسٹرینج، کو بھی باکس آفس پر اسٹرگل کا سامنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...
- Advertisment -

مقبول ترین

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...

سید نور نے چوڑیاں 2، بنانے کا اعلان کردیا

فلمی شائقین کے لیے یہ خبر کسی دھماکے سے کم نہ ہوگی کہ سید نور نے ایک بار پھر لاہور کی...

ریسینٹ کمنٹس