Saturday, July 27, 2024
پہلا صفحہ باکس آفس عید کے پہلے روز پاکستانی سنیماؤں پر کس فلم کو کتنے شوز...

عید کے پہلے روز پاکستانی سنیماؤں پر کس فلم کو کتنے شوز ملے؟

عید الاضحی پر اس برس ریکارڈ تعداد میں پاکستانی اور غیر ملکی فلمیں ریلیز کی گئی ہیں۔ یہ پاکستانی سنیما کی پچھتر سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ اتنی ذیادہ تعداد میں مقامی اور غیر ملکی فلمیں ریلیز کی گئی ہیں۔ صرف پاکستانی فلموں کی بات کی جائے تو عید الاضحی پر چھے اُردو جبکہ ایک پنجابی فلم ریلیز کی گئی ہے۔ اُردو فلموں میں وی آئی پی، تیری میری کہانیاں، بے بی لیشئز، آر پار، مداری، اوراینی میٹڈ مووی اللہ یار اینڈ دا 100 فلاورز آف گاڈ، جبکہ پنجابی فلم لاڑے دا ویاہ، شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس فہرست میں وہ بی اور سی کلاس پنجابی فلمیں شامل نہیں ہیں، جن کی رسائی ڈیجیٹل سنیما گھروں تک نہیں ہے۔ اس ٹائپ کی دو سے تین پنجابی فلمیں جبکہ اتنی ہی تعداد میں پشتو فلمیں بھی عید پر ریلیز کی گئی ہیں۔ ان فلموں کو بھی شامل کرلیا جائے تو اس عید الاضحی پر صرف پاکستانی فلموں کی تعداد ہی درجن بھر ہوجاتی ہے۔
مقامی فلموں کے علاوہ اس عید پر ہالی وڈ کی میگا مووی ’انڈیانا جونز‘ بھی ریلیز کی جارہی ہے، جس کے بارے میں ٹریڈ جغادریوں کا دعوا ہے کہ یہ فلم سب کو بہاکر لے جائے گی۔ اس کے علاوہ بھارتی پنجابی فلم ’کیری آن جٹا تھری‘ بھی نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔
عید کے پہلے روز اینی میٹڈ مووی ’اللہ یار اینڈ دا 100 فلاورز آف گاڈ‘ اور ہالی وڈ فلم ’انڈیا جونز اینڈ دا ڈائل آف ڈیسٹینی‘ ریلیز نہیں کی گئیں۔ ان ک نمائش عید کے دوسرے روز سے کی جائے گی۔
عید کے پہلے روز کا بزنس کیسا رہا، اس بارے میں ہم کل آپ کو واضح رپورٹ دیں گے تاہم پہلے روز فلموں کے شوز کی تعداد سے آپ کو باکس آفس کے رجحان کا اندازہ ہوجائے گا۔

عید کے پہلے دن میٹرو لائیو کی پیشن گوئی کے مطابق سب سے ذیادہ شوز پاکستانی مووی ’تیری میری کہانیاں‘ کو ملے جن کی مجموعی تعداد 174 ہے۔
دوسرے نمبر پر بھارتی پنجابی فلم ’کیری آن جٹا تھری‘ ہے جس کو 100 شوز ملے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ فلم صرف پنجاب سرکٹ میں ریلیز کی گئی ہے۔ کراچی، حیدر آباد سمیت جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں اس فلم کی نمائش نہیں کی گئی۔
تیسرے نمبر پر وی آئی پی، ہے، جس کے شوز کی مجموعی تعداد پہلے روز 79 رہی۔
بے بی لیشئز، کو صرف 65 شوز مل سکے۔
آر پار، کو صرف 31 شوز مل سکے۔
مداری، کو 23 شوز ملے ہیں۔
عید کی واحد پنجابی فلم ’لاڑے دا ویاہ‘ کو پورے پنجاب سرکٹ میں صرف تین شوز ملے ہیں۔
کل ان فلموں کی پہلے روز کی بزنس رپورٹ بھی میٹرو لائیو کے قارئین سے شیئر کردی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...
- Advertisment -

مقبول ترین

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...

سید نور نے چوڑیاں 2، بنانے کا اعلان کردیا

فلمی شائقین کے لیے یہ خبر کسی دھماکے سے کم نہ ہوگی کہ سید نور نے ایک بار پھر لاہور کی...

ریسینٹ کمنٹس