Friday, April 19, 2024
پہلا صفحہ خبریں یاراوے، کی نمائش ایک بار پھر خطرے میں۔ مرینہ خان سمیت دیگر...

یاراوے، کی نمائش ایک بار پھر خطرے میں۔ مرینہ خان سمیت دیگر کے واجبات کی ادائیگی کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

بھارتی ڈائریکٹر منیش پوار کی فلم ’یارا وے‘ 16 ستمبرکو پاکستان میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے لیکن کئی سالوں سے تاخیر کا شکار فلم سے جڑے تنازعات ہیں کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے۔ کرونا سے پہلے مکمل ہونے والی یہ فلم پہلے تو بھارتی ٹیگ کی وجہ سے مسائل کا شکار رہی۔ پھر 2020 میں اس کی نمائش کا اعلان کیا گیا تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر فلم کی ریلیز اچانک موخر کردی گئی۔ پھر اسی برس 17 جون کو فلم کی ریلیز ڈیٹ سامنے آئی۔ اب ایک بار پھر فلم کی نمائش ہونے کے آثار نظر آئے ہیں تو فلم میں کام کرنے والی اداکارہ مرینہ خان نے فلم کے پروڈیوسرز کو خبردار کیا ہے کہ وہ فلم کی نمائش کا تب سوچیں جب ان کے واجبات ادا کردیے جائیں۔

ذرائع نے کنفرم کیا ہے کہ مرینہ خان سمیت کچھ دیگر لوگوں کو بھی ادائیگیاں نہیں کی گئی ہیں، جس کے نتیجے میں وہ سب اپنے واجبات کی مکمل ادائیگی تک فلم کی نمائش رکوانے کے لیے عدالت جانے پر غور کررہے ہیں۔ فلم کے یونٹس کے لیے ٹکٹس کا انتظام کرنے والی ٹریول ایجنسی حیان ٹریول اینڈ کنسلٹنٹ کے چیف ایگزیکٹیو رافع علی خان نے پہلے ہی فلم کی پروڈیوسرعلیزے نصیر (بی لائن پروڈکشن، یو اے ای) اور پروڈکشن کمپنی ثمینہ عبدالستار (ایلائٹ فلمز) سمیت ڈسٹری بیوٹر ایوریڈی پکچرزپر مقدمہ (سول سوٹ نمبر 654/2022 ) کررکھا ہے۔

اس صورت حال میں فلم کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلرز پرفلم ساز کی جانب سے ایک وضاحتی نوٹ بھی سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس سارے معاملے کو ایلائٹ فلمز نے مس ہینڈل کیا اور علیزے نصیر کی پروڈکشن کمپنی کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

فلم کی پروڈیوسر علیزے نصیر کی کمپنی کی جانب سے وضاحتی پوسٹ

اس پوسٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ہم عدالت سے باہر ہی معاملے کو نمٹانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور فلم اپنے وقت پر ریلیز ہوگی۔
دوسری جانب یارا وے، کو بروقت ریلیز کے لیے ایک اور معرکہ بھی سر کرنا ہے اور وہ ہے وفاقی فلم سینسرز بورڈ۔ جی ہاں۔ کیونکہ اس فلم کے حوالے سے پہلے ہی بورڈ تک اطلاعات پہنچ چکی ہیں کہ یہ ایک بھارتی پروڈکشن ہے جس پر انڈین فلم ساز کا پیسہ لگا ہے لیکن فلم کی پبلسٹی، پوسٹرز اور کریڈٹس میں کہیں بھی پروڈیوسرز کا نام تک موجود نہیں، البتہ دستاویزات کی حد تک فلم کی پروڈیوسر علیزے نصیر کو ظاہر کیا گیا ہے۔ اس فلم کے ڈائریکٹر منیش پوار کا تعلق بھی بھارت سے ہے جبکہ بیشتر کریو ممبرز بھی انڈینز ہیں۔ ان میں سنیماٹوگرافر، اسکرپٹ رائٹرز، میوزک ڈائریکٹر، پلے بیک سنگرز، لیرسسٹ اور دیگر پروڈکشن اسٹاف شامل ہے۔ کاسٹ میں پاکستانی ایکٹرز سمیع خان، فیضان خواجہ، علیزے نصیر، جاوید شیخ، مرینہ خان، علی سکندر، اسد رضا خان کے ہمراہ بھارتی ایکٹرز پونم وچارے مورتھی، ریچا آنند نگم، راہل کمار، سنجے چوپڑا شامل ہیں۔

یارا وے، کی ورلڈ وائڈ ریلیز بولی وڈ کمپنی بی فوریو موشن پکچرز، کے بینر سے ہورہی ہے جو اس فلم کے بولی وڈ کنیکشن کو مذید مضبوط کرتی ہے۔ بی فور یو کے سوشل میڈیا ہینڈلرز سے فلم کی دھواں دار پروموشن جاری ہے۔
یارا وے، اگر تینوں پاکستانی سینسربورڈز سے کلیئرنس حاصل کرلیتی ہے تو یہ بھارتی فلموں کی نمائش میں حائل رکاوٹ کو دورکرنے میں ایک سوفٹ اٹیمپٹ قرار دی جائے گی، جس کے بعد بولی وڈ فلموں کی پاکستان میں نمائش کا قانونی جواز پیدا ہوجائے گا اور اس فلم کی نمائش کو مثال بناکر ڈسٹری بیوٹرز اور امپورٹرز عدالت کے ذریعے بھی بولی وڈ فلموں کی نمائش کاراستہ تلاش کرسکتے ہیں۔

فلم کی ہیروئن اور پروڈیوسر علیزے نصیر

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

عیدالفطر پر گاڈزیلا ایکس کانگ، اور دغاباز دل، کا شان دار بزنس

عیدالفطر سے پاکستانی سنیماؤں پر کئی مہینوں سے طاری جمود کا خاتمہ تو ہوگیا تاہم عید کے طویل ویک اینڈ کے...

اس عید پر کون سی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں؟

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...

عیدالفطر پر پشتو فلموں کا راج، ریجنل سنیما، اُردو فلموں پر بازی لے گیا

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...
- Advertisment -

مقبول ترین

عیدالفطر پر گاڈزیلا ایکس کانگ، اور دغاباز دل، کا شان دار بزنس

عیدالفطر سے پاکستانی سنیماؤں پر کئی مہینوں سے طاری جمود کا خاتمہ تو ہوگیا تاہم عید کے طویل ویک اینڈ کے...

اس عید پر کون سی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں؟

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...

عیدالفطر پر پشتو فلموں کا راج، ریجنل سنیما، اُردو فلموں پر بازی لے گیا

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...

ڈاکٹر خالد بن شاہین کی حجازِ مقدس میں پزیرائی

سینئر اداکار، پروڈیوسر اور چیئرمین سینسر بورڈ سندھ خالد بن شاہین ان دنوں اعتکاف عمرہ کی ادائیگی کے سلسلے میں حجاز...

ریسینٹ کمنٹس