Friday, April 26, 2024
پہلا صفحہ باکس آفس اسپائیڈرمین:نو وے ہوم، کا پاکستانی سنیماؤں پر دھواں دار بزنس، دو ہفتوں...

اسپائیڈرمین:نو وے ہوم، کا پاکستانی سنیماؤں پر دھواں دار بزنس، دو ہفتوں میں 25 کروڑ کمالیے

دسمبر 17 کو ریلیز کی جانے والی ہالی وڈ مووی ’اسپائیڈرمین:نو وے ہوم‘ نے کووڈ کے بعد سنیماؤں پر طاری جمود کا خاتمہ کردیا ہے اور صرف دوہفتوں میں پاکستانی باکس آفس پر 25 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ اس فلم نے پہلے ہفتے میں ریکارڈ بزنس فگرز حاصل کرنے کے بعد دوسرے ہفتے کا آغاز بھی شان دار انداز میں کیا۔ یہی وجہ ہے کہ 24 دسمبر کو ریلیز کی جانے والی ہالی وڈ فلم ’کنگ‘ز مین‘ اور پاکستانی فلم ’جاوید اقبال‘ کی ریلیز ڈیٹ آگے بڑھادی گئی کیونکہ اسپائیڈر مین، کی اُٹھان کے سامنے کوئی ٹک نہیں رہا۔ حتیٰ کہ 24 دسمبر کو ریلیز کی گئی موسٹ اویٹڈ فلم ’میٹریکس‘ بھی خاص اوپننگ نہ لے سکی۔

اسپائیڈرمین:نو وے ہوم، نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں صرف امریکہ اور کینیڈا سے 386 ملین ڈالر سمیٹ لیے جبکہ دو ہفتوں میں مجموعی طور پر 520 ملین ڈالر کا بزنس کیا۔ امریکہ کے علاوہ دُنیا بھرسے دو ہفتوں میں 620 ملین ڈالر کے کلیکشن کے ساتھ یہ فلم اب تک مجموعی طور پر ایک بلین ڈالر سے زائد یعنی ایک ہزار ایک سو ملین ڈالر کا بزنس کرچکی ہے۔

SPIDER-MAN: NO WAY HOME, from left: Tom Holland, Zendaya, Jacob Batalon, 2021. ph: Matt Kennedy /© Sony Pictures Releasing / © Marvel Entertainment / Courtesy Everett Collection

ان فگرز کے ساتھ یہ 2021 کی دوسری بڑی ہٹ شمار ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اس فلم کا کل بجٹ 200 ملین ڈالر ہے۔
پاکستانی باکس آفس پر یہ فلم پچھلے دس سالوں کی سب سے بڑی ہٹ ایوینجر: انفینیٹی وار، کی ایڈوانس بکنگ کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوئی جبکہ ریلیز کے پہلے ہفتے میں فلم نے 12 کروڑ روپے کافگر عبور کرلیا۔

SPIDER-MAN: NO WAY HOME, Tom Holland as Spider-Man, 2021. © Sony Pictures Releasing / © Marvel Entertainment / Courtesy Everett Collection

اسپائیڈرمین:نو وے ہوم، کے ابتدائی تینوں دنوں کے شوز بڑے شہروں کے تمام سنیمازپر ہاؤس فل گئے جبکہ ویک اینڈ کے اختتام پر بھی فلم کے بزنس میں تیزی کا رجحان دکھائی دیا۔ چوبیس دسمبر سے شروع ہونے والے دوسرے ہفتے میں بھی ہالی ڈیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسپائیڈرمین کے شوز ہاؤس فل گئے جبکہ فلم کے بزنس کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے اس کے شوز میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

اکتیس دسمبر کو یہ فلم تیسرے ہفتے میں داخل ہوچکی ہے اور باکس آفس بزنس کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ اسپائیڈرمین:نو وے ہوم، اس ویک میں باآسانی 33 کروڑ کے حدف کو عبور کرجائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

یاسر حسین کا تھیٹر پلے ہوٹل جانِ جاں، آرٹس کونسل کراچی میں کامیابی سے جاری

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور اسٹیج بگز پروڈکشن کے مشترکہ تعاون سے مزاح سے بھرپور ڈرامہ ”ہوٹل جانِ جاں“کی میڈیا...

عیدالفطر پر گاڈزیلا ایکس کانگ، اور دغاباز دل، کا شان دار بزنس

عیدالفطر سے پاکستانی سنیماؤں پر کئی مہینوں سے طاری جمود کا خاتمہ تو ہوگیا تاہم عید کے طویل ویک اینڈ کے...

اس عید پر کون سی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں؟

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...
- Advertisment -

مقبول ترین

عیدالفطر پر پشتو فلموں کا راج، ریجنل سنیما، اُردو فلموں پر بازی لے گیا

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...

ریسینٹ کمنٹس