Friday, March 29, 2024
پہلا صفحہ خبریں پاکستان کی پہلی ٹین ایج ایڈوینچر مووی ’کھیل‘ نمائش کے لیے تیار

پاکستان کی پہلی ٹین ایج ایڈوینچر مووی ’کھیل‘ نمائش کے لیے تیار

پاکستان کی پہلی ٹین ایج ایڈوینچر مووی کھیل، کا ابھی پہلا حصہ ریلیز نہیں ہوپایا کہ پروڈکشن ہاؤس ریور ویو فلمز نے اس کا سیکوئل بنانے کا ناصرف اعلان کردیا بلکہ اس کی شوٹنگ بھی مکمل کرلی گئی ہے۔
کھیل، کی پروڈیوسر فریحہ شیخ کے مطابق ان کی یہ فلم لاک ڈاؤن سے قبل مکمل کرلی گئی تھی اور اس کی تاریخ نمائش کا اعلان بھی کردیا گیا تھا تاہم کرونا کے سبب ملک بھر میں سنیماؤں کی بندش فلم کی ریلیز کی راہ میں رکاوٹ بن گئی۔ اس دوران پروڈیوسر نے فیصلہ کیا کہ سنیماز کھلنے اور فلم کی ریلیز کا انتظار کرنے سے بہتر ہے کہ فلم کا سیکوئل بنالیا جائے اور پھر دونوں فلموں کو یکے بعد دیگرے ریلیز کیا جائے۔

فلم کے ڈائریکٹر ظل عاطف، سلیم معراج اور قیصر پیا

اس فلم کے ڈائریکٹر ظلِ عاطف ہیں جنہیں پاکستان میں پہلی بار بچوں کے موضوع پر ٹین ایج ایڈوینچر فلم بنانے کا خیال آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کہانی ان کی والدہ پروین عاطف کا تخیل ہے جسے ان کے بیٹے سمیل نے اسکرپٹ کی شکل دی، یوں یہ اسکرپٹ تین نسلوں کے سوچ اور تخیل کی پرواز سے پایہ تکمیل کو پہنچا۔

اداکار عجب گل اور دعا علی

اس فلم کے پہلے حصے میں تمام نئے چہرے کاسٹ کیے گئے ہیں البتہ فلم کا سیکوئل ذرا بھاری بھرکم ہے، جس میں عجب گل، سلیم معراج اورقیصر پیا، جیسے چوٹی کے فن کاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے۔
فلم کے دونوں حصوں میں شامل مرکزی کرداروں میں سمیل عاطف، دعا علی، مناہل ملک، علائبہ مصری، عبدل نافع، حسن قیصر اور عبدالرافع نمایاں ہیں۔

اداکار سلیم معراج، قیصر پیا اور ڈائریکٹر ظل عاطف

کھیل، کی تاریخ نمائش کے بارے میں ابھی کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے تاہم فلم کی پروڈیوسرفریحہ شیخ کے مطابق وہ فلم کی جون میں نمائش کی خواہش رکھتی ہیں۔ کھیل، نام ور فلم ڈسٹری بیوشن کمپنی میٹرو لائیو موویز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

اداکار خالد بن شاہین نے صدر پاکستان سے تمغۂ امتیاز وصول کیا

ملک کے پانچوں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان کے موقع پر جہاں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا...

یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات حاصل کرنے والی شخصیات

ملک کے پانچوں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میںیوم پاکستان کے موقع پر جہاں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ...

خلیجی ممالک میں ہندوستانی پروپیگنڈہ فلموں پر پابندی، آرٹیکل 370 بھی ریلیز نہ ہوسکی

خلیجی ممالک نے مسلمانوں اور کشمیریوں کے خلاف ہندوستانی پروپیگنڈے کو رد کردیا۔ خلیجی ممالک میں بولی وڈ فلمیں مسلسل پابندیوں...
- Advertisment -

مقبول ترین

پنکج اُدھاس اپنے مداحوں کو اُداس کرکے دنیا سے رخصت ہوگئے

تحریر: عنبرین حسیب عنبر پنکج ادھاس سے ہمارا پہلا تعارف ان کا مقبول زمانہ گیت "چٹھی آئی...

ریسینٹ کمنٹس