Thursday, March 28, 2024
پہلا صفحہ خبریں تاریخ کی پہلی بلوچی فلم ’دودا‘ اُردو ڈب ورژن کے ساتھ سنیما...

تاریخ کی پہلی بلوچی فلم ’دودا‘ اُردو ڈب ورژن کے ساتھ سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی

دودا، وہ پہلی بلوچی فلم ہے جو سنیماگھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔ نوجوان ڈائریکٹر عادل بزنجو کی یہ فلم ایک محنت کش بلوچ باکسر دودا، کی کہانی ہے جو معاش کے جنگ لڑنے کے ساتھ ساتھ اکھاڑے میں اپنے حریف سے بھی نبردآزما ہے۔ میٹرو لائیو موویز کو یہ اعزاز حاصل ہونے جارہا ہے کہ فلمی تاریخ کی پہلی بلوچی مووی اس ادارے کے توسط سے سنیماگھروں کی زینت بن رہی ہے۔ دودا، کے بلوچی ورژن کے ساتھ ہی فلم کا اُردو ڈب ورژن بھی ملک بھر میں ریلیز کیا جارہا ہے۔ حال ہی میں فلم کا آفیشل پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں معروف ماڈل اور اداکار شعیب حسن کو ایکشن میں دیکھا جاسکتا ہے۔ شعیب حسن، اس فلم میں ٹائٹل رول نبھارہے ہیں۔ دودا، کا بلوچی ورژن ٹریلراور اُردوورژن ٹیزر یوٹیوب پر دیکھا جاسکتا ہے جبکہ فلم کا اُردو ورژن ٹریلرتاریخ نمائش کے ساتھ جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔

فلم دودا، کیا کہانی، لیاری کے ایک باکسر کے گرد گھومتی ہے

اس فلم کی خاص بات یہ بھی ہے کہ پاکستان کی پہلی بلوچی فلم بنانے اور اسے سنیماگھروں تک لانے کی خواہش دل میں ہی لیے دُنیا سے رخصت ہوجانے والے اداکار، فلم ساز و ہدایت کار انور اقبال مرحوم ناصرف اس فلم کا حصہ ہیں بلکہ یہ فلم انہیں ڈیڈیکیٹ بھی کی گئی ہے۔ اداکار و ہدایت کار انور اقبال مرحوم نے یہ فلم 1975 میں بنائی تھی جو سنیماگھروں کی زینت نہ بن سکی۔ فلم کی کہانی رومانوی داستان حمل و ماہ گنج، پرمبنی تھی۔

دودا، کی کاسٹ میں شعیب حسن، ابیلا کرد، فضا بی بی، عطا گل، عمران بلوچ، گمنام، وسیم بزنجو، شاہ بلوچ، شکیل مراد، ایاز علی، اختر دانش، شکور بلوچ اور انور اقبال شامل ہیں۔
فلم کے پروڈیوسرز عمران ثاقب اور حبیب حسن ہیں جبکہ اسکرین پلے رائٹر، سنیما ٹوگرافر اور ڈائریکٹر عادل بزنجو ہیں۔ نغمات عمران ثاقب، میوزک مزمل اور علیم بلوچ نے دیا ہے۔ اسکرپٹ ثاقب بزنجو، عادل بزنجو اور جاوید شائے نے لکھا ہے۔
دودا، کی ریلیز عید الفطر کے بعد کسی ہفتے ممکن ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

اداکار خالد بن شاہین نے صدر پاکستان سے تمغۂ امتیاز وصول کیا

ملک کے پانچوں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان کے موقع پر جہاں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا...

یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات حاصل کرنے والی شخصیات

ملک کے پانچوں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میںیوم پاکستان کے موقع پر جہاں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ...

خلیجی ممالک میں ہندوستانی پروپیگنڈہ فلموں پر پابندی، آرٹیکل 370 بھی ریلیز نہ ہوسکی

خلیجی ممالک نے مسلمانوں اور کشمیریوں کے خلاف ہندوستانی پروپیگنڈے کو رد کردیا۔ خلیجی ممالک میں بولی وڈ فلمیں مسلسل پابندیوں...
- Advertisment -

مقبول ترین

پنکج اُدھاس اپنے مداحوں کو اُداس کرکے دنیا سے رخصت ہوگئے

تحریر: عنبرین حسیب عنبر پنکج ادھاس سے ہمارا پہلا تعارف ان کا مقبول زمانہ گیت "چٹھی آئی...

ریسینٹ کمنٹس