Thursday, May 7, 2026
پہلا صفحہثقافتتین روزہ ’’آرٹس المنائی فیسٹیول 2026‘‘ کا انعقاد آرٹس کونسل آف پاکستان...

تین روزہ ’’آرٹس المنائی فیسٹیول 2026‘‘ کا انعقاد آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں کیا جائے گا

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام تین روزہ ’’آرٹس المنائی فیسٹیول 2026‘‘ کا افتتاح 8 مئی 2026 شام 4 بجے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ’’المنائی آرٹ نمائش‘‘ سےکیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی معروف مزاح نگار و دانشور انور مقصود ہوں گے۔

شام 5بجے دوسرے کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف شعبہ ہائے فن سے تعلق رکھنے والے فارغ التحصیل طلبہ، فنکاروں، اداکاروں، موسیقاروں اور نوجوان آرٹسٹوں کو اسناد اور اعزازات سے نوازا جائے گا جبکہ رات 8بجے تھیٹر پلے ’’ڈرل گرل‘‘ پیش کیا جائے گا جس میں ناروے کی فنکارہ کیرن ہوف پرفارم کریں گی۔

تین روزہ ’’آرٹس المنائی فیسٹیول‘‘ کا مقصد آرٹس کونسل کے مختلف اکیڈمیز اور شعبہ جات سے وابستہ سابق طلبہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا، ان کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور نئے فنکاروں کو سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔فیسٹیول کے تین دن تھیٹر، موسیقی، کلاسیکل و فوک ڈانس، لائیو پرفارمنس، آرٹ نمائش اور مکالماتی نشستوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس