Saturday, July 27, 2024
پہلا صفحہ خبریں اداکارہ ممتاز کے سابقہ شوہر راحیل باری نے کینیڈا پلٹ بیٹے اور...

اداکارہ ممتاز کے سابقہ شوہر راحیل باری نے کینیڈا پلٹ بیٹے اور سابقہ بیگم سے ملنے سے انکار کردیا

ماضی کی ممتاز اداکارہ اور کامیاب ہیروئن ممتازدو ماہ قبل کینیڈا سے اپنے بیٹے ذیشان راحیل باری کے ہمراہ پاکستان پہنچیں تو ان کے بیانات سے لگا کہ وہ پاکستان محض اپنے صاحب زادے کو شوبز انڈسٹری میں متعارف کرانے کی غرض سے واپس آئی ہیں لیکن گزشتہ روز جب وہ لاہور میں اپنے بیٹے کو ایک جم غفیر کے ساتھ لے کر سابقہ شوہر راحیل باری سے ملنے ان کے گھر پہنچیں تو واضح ہوگیا کہ اصل معاملہ باری اسٹوڈیوز سمیت راحیل باری کی دیگر جائیداد میں سے بیٹے ذیشان کو اس کا وراثتی حق دلانا مقصود ہے۔

ماضی کی مقبول اداکارہ ممتاز جب اپنے بیٹے کے ہمراہ سابقہ شوہر کے دروازے پر پہنچیں تو راحیل باری نے ان سے ملنے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ ممتاز کے سابقہ شوہر راحیل باری، لاہور کے تاریخی باری فلم اسٹوڈیوز کے مالک باری ملک کے صاحب زادے ہیں۔ راحیل باری کے بارے میں مشہور ہے کہ انہوں نے کئی شادیاں کیں ۔ ممتاز اُن کی دوسری بیگم تھیں۔ جس سے ان کا بیٹا ذیشان ہے۔ ممتاز کئی سال قبل کینیڈا شفٹ ہوگئی تھیں ۔ راحیل باری سے علیحدگی کے بعد ممتاز نے ذیشان کو باپ سے ملنے نہیں دیا۔
گزشتہ سال جب باری اسٹوڈیوز کو فروخت کرنے کی خبریں سامنے آئیں تو ممتاز نے اپنے خیر خواہوں کے سمجھانے پر پاکستان آنے اور راحیل باری کی جائیداد میں سے بیٹے کو اس کا وراثتی حصہ دلانے کا فیصلہ کیا۔

دو ماہ قبل جب ممتاز پاکستان پہنچیں تو اس دوران دو مرتبہ ان کا لاہور جانا ہوا لیکن ان کی راحیل باری سے ملاقات نہ ہوسکی۔ گزشتہ روز ممتاز نے اپنے دیور خرم باری اور میڈیا کے جم غفیر کے ساتھ راحیل باری کے گھر پر دھاوا بول دیا لیکن اس بار بھی راحیل باری اور ان کے اہل خانہ نے گھر کا اندرونی دروازہ اندر سے بند کرلیا اور ملاقات سے انکار کردیا۔
راحیل باری کے بھائی خرم باری اور دیگر نے ان سے فون پر رابطے کی کوشش کی لیکن انہوں نے اپنا سیل فون بھی آف کردیا۔
کہا جارہا ہے کہ خرم باری کا بھی اپنے بھائی سے جائیداد کی تقسیم پر اختلاف چل رہا ہے اور اب جبکہ اداکارہ ممتاز اور ان کا بیٹا ذیشان بھی میدان میں آگئے ہیں تو باری اسٹوڈیوز اور باری ملک کی دیگر جائیداد کی یہ وراثتی جنگ اب عدالت میں لڑی جائے گی۔
ذرائع کا دعوا ہے کہ جب راحیل باری اور ممتاز کی علیحدگی ہوئی تھی تو اس وقت ممتاز نے بیٹے پر اپنا حق جتاتے ہوئے اسے باپ سے دور کردیا تھا۔ یہ اسی کا رد عمل ہے کہ دلبرداشتہ راحیل باری نے اپنے بیٹے کو گھر کی دہلیز سے مایوس لوٹا دیا اوربرسوں بعد ملاقات کے لیے آنے والے بیٹے کا چہرہ تک دیکھنا گوارہ نہیں کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...
- Advertisment -

مقبول ترین

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...

سید نور نے چوڑیاں 2، بنانے کا اعلان کردیا

فلمی شائقین کے لیے یہ خبر کسی دھماکے سے کم نہ ہوگی کہ سید نور نے ایک بار پھر لاہور کی...

ریسینٹ کمنٹس