کراچی کے ایٹریم سینما میں عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی نئی پاکستانی فلم ”ہوئے تم اجنبی“ کے میوزک لانچ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں میڈیا کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر فلم کے باصلاحیت ہدایت کار اور اسکرپٹ رائٹر کامران شاہد کے علاوہ سہیل احمد، علی خان، شمعون عباسی، محمود اسلم اور میکال ذوالفقار کے علاوہ دیگر فلمی ستارے اور سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔ میڈیا وال پر موجود فوٹوگرافرز اور کیمرہ مین اپنے کیمروں سے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بناتے نظر آرہے تھے۔




- کرسٹیانو رونالڈو کو 30 دن کی پابندی کا سامنا
- میر رضا کی موت خودکشی نہیں قتل قرار، جے آئی ٹی تشکیل دینے کی سفارش، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ جاری
- ٹائیگر شروف پر حملے میں ملوث تینوں ملزمان گرفتار
- سری لنکا کے خلاف سنچری، سلمان علی آغا نے منفرد جشن کی وجہ بتادی
- سعودی عرب کے نجران شہر میں میزائل حملہ، 6 افراد زخمی
پروگرام کا آغاز ٹائٹل سونگ ”ہوئے تم اجنبی“ کی ویڈیو پیش کش سے ہوا۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ بانسری نواز اور میوزک کمپوزر باقر عباس کے کمپوز کردہ گانے کو علی ظفر جیسے شاندار گلوکار نے اپنی سریلی آواز میں گایا ہے۔
ٹائٹل سونگ کی ویڈیو کے بعد فلم سے 13 منٹ کی جھلکیاں پیش کی گئیں جس میں فلم کے بعض دلچسپ مناظر کے علاوہ دو مزید گانوں کی جھلکیاں بھی شامل تھیں ۔ اس رومانوی داستان میں صوفی موسیقی کی ملکہ عابدہ پروین، باقر عباس، ساحر علی بگا، نجات اور نوید ناشاد جیسے موسیقاروں کی دل کو چھو لینے والی دھنوں میں گیارہ گیت پیش کیے گئے ہیں۔ علی ظفر کے علاوہ عابدہ پروین اور عاصم اظہر نے بھی فلم میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔





فلم کی جھلکیوں کے بعد کاسٹ اور ڈائریکٹر نے میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیے۔
حسین ستاروں سے سجی شدید محبت کی یہ رومانوی داستان پاکستان اور بھارت کے درمیان 1971 کی جنگ کے پس منظر میں لکھی گئی ہے۔ اس فلم میں میکال ذوالفقار کے مقابل سعدیہ خان مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جب کہ دیگر ستاروں میں شفقت چیمہ، ثمینہ پیرزادہ، عائشہ عمر، عدنان جیلانی اور شاہد شامل ہیں۔ یہ فلم مانڈوی والا انٹرٹین منٹ کے بینر سے ریلیز کی جارہی ہےاور اسے شاہد فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔
- کرسٹیانو رونالڈو کو 30 دن کی پابندی کا سامنا
- میر رضا کی موت خودکشی نہیں قتل قرار، جے آئی ٹی تشکیل دینے کی سفارش، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ جاری
- ٹائیگر شروف پر حملے میں ملوث تینوں ملزمان گرفتار
- سری لنکا کے خلاف سنچری، سلمان علی آغا نے منفرد جشن کی وجہ بتادی
- سعودی عرب کے نجران شہر میں میزائل حملہ، 6 افراد زخمی



