Tuesday, October 20, 2026
پہلا صفحہخبریںسعودی عرب کے نجران شہر میں میزائل حملہ، 6 افراد زخمی

سعودی عرب کے نجران شہر میں میزائل حملہ، 6 افراد زخمی

سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور ان کی جارحانہ کارروائیاں رکنے کا نام نہیں لے رہیں۔

سعودی سول ڈیفنس کے مطابق، نجران میں میزائل حملے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ پروجیکٹائل گرنے سے 3 مکانات اور 3 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ادھر سعودی اتحادی افواج نے ریاض، خمیس مشیط اور ابہا میں کیے جانے والے حملوں کو ناکام بنا دیا۔ ریاض میں ایک ڈرون تباہ کیا گیا، جبکہ خمیس مشیط میں داغے گئے 2 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی مار گرایا گیا۔ سعودی اتحادی فوج نے حوثیوں کے میزائل لانچرز کو نشانہ بنانے کی کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کردی۔

سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق، نجران میں نیشنل گارڈ کا ایک ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس واقعے میں ہیلی کاپٹر پر سوار دونوں افسران جان کی بازی ہار گئے۔

دوسری جانب، حوثی ملیشیا کے خلاف یمنی سرکاری فوج کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے 1,417 حملے کیے گئے، جن میں 800 حوثی ہلاک یا زخمی ہوئے۔ ان کارروائیوں کے دوران 190 فوجی گاڑیوں سمیت دیگر اثاثوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس