Tuesday, October 20, 2026
پہلا صفحہبزنسانکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد 68 لاکھ 15 ہزار...

انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد 68 لاکھ 15 ہزار سے بڑھ گئی

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے افراد کی تعداد 68 لاکھ 15 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کے علاوہ 45 لاکھ سے زیادہ افراد نے اپنے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے، جبکہ 22 لاکھ سے زائد تنخواہ دار افراد بھی انکم ٹیکس گوشوارے فائل کرچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 52 لاکھ سے زیادہ ریکارڈ کی گئی تھی۔

چھوٹے دکانداروں کے لیے متعارف کرائی گئی اسکیم کے تحت 1473 تاجروں نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے۔ ان میں 137 نئے جبکہ 1336 پہلے سے رجسٹرڈ تاجروں نے گوشوارے فائل کیے۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس اسکیم کے تحت اب تک 2875 دکاندار اپنی رجسٹریشن بھی کروا چکے ہیں۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس