Wednesday, October 21, 2026
پہلا صفحہخبریںٹیسٹ کرکٹ میں ایک ایسا تاریخی ریکارڈ جو توڑنا مشکل ہوگا

ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ایسا تاریخی ریکارڈ جو توڑنا مشکل ہوگا

آسٹریلیا کے چار بولرز پر مشتمل اٹیک نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک منفرد تاریخی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے، جو اس سے پہلے کسی دوسری ٹیم کے بولنگ یونٹ نے قائم نہیں کیا تھا۔

پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لائن نے جنوبی افریقا کے خلاف کنگزمیڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران مجموعی طور پر 600 وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق آسٹریلیا کے ان چاروں بولرز نے مشترکہ طور پر 38 ٹیسٹ میچز میں 602 وکٹیں حاصل کی ہیں، جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی بولنگ یونٹ کی جانب سے حاصل کی جانے والی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔

کرکٹ کی 149 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا کارنامہ انجام دیا گیا ہے۔ اس ریکارڈ کو توڑنا بھی ایک بڑا چیلنج تصور کیا جا رہا ہے، کیونکہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود انگلینڈ کے معین علی، جیمز اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ اور بین اسٹوکس نے مجموعی طور پر تقریباً 430 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اس فہرست میں تیسرے نمبر پر جنوبی افریقا کے جیک کیلس، مکھایا این تینی، نکی بوئے اور شان پولاک موجود ہیں، جنہوں نے مجموعی طور پر 341 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

آسٹریلیا کے چاروں بولرز کی مجموعی 602 وکٹوں میں پیٹ کمنز 158 وکٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ مچل اسٹارک نے 155، جوش ہیزل ووڈ نے 150 جبکہ نیتھن لائن نے 139 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔

ان چاروں بولرز کی غیر معمولی کارکردگی کی بنیادی وجہ ان کے بولنگ کے منفرد انداز ہیں، جو ایک دوسرے سے مختلف ہونے کے باوجود ٹیم کو مضبوط بناتے ہیں۔

پیٹ کمنز کی تیز رفتار بولنگ، مچل اسٹارک کی بائیں ہاتھ سے سوئنگ، جوش ہیزل ووڈ کی درست لائن اور لینتھ جبکہ نیتھن لائن کی اسپن بولنگ مخالف بلے بازوں کے لیے مسلسل چیلنج بنی رہتی ہے۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس