Wednesday, October 21, 2026
پہلا صفحہخبریںدوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے سری لنکا کو 82 رنز سے ہرا...

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے سری لنکا کو 82 رنز سے ہرا دیا

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا انتخاب کیا۔ پاکستان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز اسکور کیے۔ جواب میں 216 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹیں گنوا کر صرف 133 رنز بنا سکی۔

سری لنکا کی جانب سے تھیکشانا نے 32 جبکہ چمندو وکرما سنگھے نے 29 رنز بنائے۔ پاکستان کے عمران رندھاوا نے 11 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سلمان مرزا نے 28 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد سری لنکن کپتان نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم کے بلے بازوں نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے اسکور کو 200 رنز سے آگے پہنچا دیا۔

کپتان صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت نے مل کر 88 رنز کی شراکت قائم کی اور پاکستان کی پوزیشن مستحکم بنائی۔ صاحبزادہ فرحان 44 گیندوں پر 73 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، تاہم معاذ صداقت نے تیز رفتار بیٹنگ جاری رکھی۔ وہ اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگا کر سنچری مکمل کرنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

معاذ صداقت نے 51 گیندوں پر 96 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جو ان کے کیریئر کا بہترین انفرادی اسکور ہے۔ ان کی اننگز میں 7 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس