عمرشریف کی اہلیہ زریں غزل نے کچھ ٹی وی چینلز پر چلنے والی اس خبر کی تردید کر دی جس کے مطابق جرمنی میں
عمر شریف کو امریکہ لے جانے والی ایئرایمبولینس کے خراب ہونے کی اطلاع ہے اور یہاں ایئرکرافٹ تبدیل ہوا ہے۔
عمرشریف کی اہلیہ زرین غزل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم جرمنی میں موجود ہیں، یہاں ایئرکرافٹ شیڈول کےمطابق تبدیل ہوگا۔ زرین غزل نے بتایا کہ ٹورانٹو اور آئس لینڈ میں ری فیولنگ کے لیے طیارہ اترے گا، عمر شریف کی طبعیت بہت بہتر ہے۔
عمرشریف کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ جرمنی میں قونصل جنرل سے بھی ملاقات ہوگی، جس طرح قوم نے ساتھ دیا مشکورہیں، دعاؤں کی اپیل ہے۔