Friday, October 4, 2024
پہلا صفحہکھیلایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی 2024 میں پاکستان کو انڈیا کے ہاتھوں شکست

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی 2024 میں پاکستان کو انڈیا کے ہاتھوں شکست

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی 2024 میں پاکستان کو اپنے آخری راؤنڈ میچ میں انڈیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ہفتے کو کھیلے گئے میچ میں انڈیا نے روایتی حریف پاکستان کے خلاف ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے میچ کے پہلے ہی کوارٹر میں احمد ندیم ے اپنی ٹیم کو برتری دلوا دی تھی مگر یہ برتری زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔

احمد ندیم کے گول کے جواب میں ہرمنپریت سنگھ نے گول کر کے پہلے کوارٹر کا اختتام برابری پر کیا۔

انڈیا اس ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہا ہے جبکہ پاکستان کو ایک میچ میں شکست، ایک میچ فتح ہوئی اور اس کے دو میچز برابری پر ختم ہوئے ہیں۔

پاکستان نے آٹھویں منٹ میں ندیم احمد کے گول سے ابتدائی برتری حاصل کی جبکہ کپتان ہرمن پریت سنگھ نے 13 ویں منٹ میں پیرس اولمپک میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کو برابری دلوا دی۔

دوسرے کوارٹر کے آغاز میں ہرمن پریت نے ایک بار پھر پوزیشن کو مضبوط کرتے ہوئے انڈیا کو برتری دلائی جسے انہوں نے آخری ہاف ختم ہونے تک برقرار رکھا۔

دفاعی چیمپیئن انڈیا پہلے ہی اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکا ہے اور لگاتار پانچ میچ جیت کر لیگ مرحلے میں سب سے آگے ہے۔

پاکستان اور انڈیا دونوں ہی اس ٹورنامنٹ کے سیمئی فائنل تک رسائی پہلے ہی حاصل کر چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس