پاکستان اور سعودی عرب نے خوراک کے چار اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی وزیر برائے ماحولیات و زراعت عبدالرحمن الفضلی جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان زرعی تجارت کے فروغ پر ایک اہم اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، سیکرٹری کامرس، سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی، چیئرمین سی ڈی اے اور وزارت خارجہ کے حکام نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں احد چیمہ نے کہا کہ سعودی وزیر عبدالرحمن الفضلی کے پاکستان کے دورے سے زرعی تجارت اور مشترکہ سرمایہ کاری کو بڑا فروغ ملے گا۔
اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ سعودی وفد نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کا دورہ کرے گا۔ وہاں انہیں زرعی تحقیقات کے مختلف پہلوؤں پر معلومات دی جائیں گی۔
پاکستان اور سعودی عرب نے مل کر خوراک کے کچھ اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان شعبوں میں گوشت، چاول، پروسیسڈ فوڈ، اور حیوانی چارے کی برآمدات شامل ہیں۔ دونوں ممالک نے ان شعبوں پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔



