حافظ نعیم الرحمن نے پشاور دھرنے سے کہا کہ 12 ربیع الاول کے بعد پورا ملک بند کیا جائے گا۔ ایک ہفتے بعد پورے ملک میں پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے باہر دھرنا تحریک کا بیس کیمپ بنے گا۔
حافظ نعیم الرحمن کے مطابق ملک گیر ہڑتال کے بعد اسلام آباد کا رخ کریں گے اور طاقت کے ساتھ کال دیں گے۔ ہر طرف سے آئیں گے اور سسٹم فیل ہو جائے گا۔ اگر حکمرانوں نے لیوی ختم نہ کی تو پورے ملک کو اسلام آباد آنے کی کال دیں گے۔ ہمارا مطالبہ مان لو، ورنہ حالات تمہارے ہاتھ میں نہیں رہیں گے۔ حکومت کو پیچھے ہٹنا پڑے گا۔ آج ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے کمی کا عندیہ دیا گیا۔ پٹرولیم لیوی عوام کی جیبوں پر ڈاکا ہے۔ لیوی پر 80 روپے لیٹر واپس لینا پڑے گا۔ ملک کے ہر شہر میں احتجاج اور دھرنے دینے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سات اگست کو ملک بھر میں 710 دھرنے دیے گئے۔ دھرنوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ 200 ارب روپے زیادہ جمع کر کے خوشیاں مناتا ہے۔ روزانہ بم گرانے کا مسئلہ 32 روپے سے حل نہیں ہوگا۔ جو بجلی بنتی نہیں اس کے پیسے بھی وصول کئے گئے۔ جھوٹ پر مبنی استحصال مزید برداشت نہیں کرسکتے۔ لوٹ مار کا نظام مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ اب حکومت کو پیچھے ہٹنا ہوگا۔



