Saturday, July 27, 2024
پہلا صفحہ خبریں عبداللہ پور کا دیوداس، یوٹیوب پر مقبول پاکستانی سیریز بن گئی

عبداللہ پور کا دیوداس، یوٹیوب پر مقبول پاکستانی سیریز بن گئی

زی زندگی سے پیش کی جانے والی پاکستانی ویب سیریز ”عبداللہ پور کا دیوداس“ یکم مارچ 2024 کو اپنے پریمیئر کے بعد سے پاکستانی ناظرین کی پسندیدہ ترین سیریز بن گئی ہے ۔ اپنی منفرد کہانی اور شاندار کاسٹ کے ساتھ اس سیریز نے بڑے پیمانے پرشائقین کی پذیرائی حاصل کی ہے۔
ڈرامے کے مرکزی ستاروں میں بلال عباس‘ سارہ خان ‘ رضا طالش سمیت دیگر شامل ہیں۔

او ٹی ٹی پلیٹ فارم زندگی، کا یہ مشہور سلسلہ دلچسپ مراحل سے گزررہا ہے اور اب یہ کہانی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے ۔ہر قسط کے ساتھ ”عبداللہ پور کا دیوداس“ اپنی زبردست کہانی اور پرفارمنس کی وجہ سے ناظرین کی دلچسپی میں مزید اضافے کا باعث بن جاتا ہے۔

ڈرامے کا ساؤنڈ ٹریک ”بیبا“سمیع خان نے کمپوز اور پروڈیوس کیا ہے۔ یہ سیریز محبوب یا محبت کے جوہر کی عکاسی کرتی ہے‘جس میں دوستی کو پیچھے چھوڑ دینے والی محبت کو بھرپور انداز میں پیش کیا گیا ہے۔غلط شناخت اور حقیقی جذبات کے ذریعے‘ ناظرین کو رشتوں کی پیچیدگیوں اور ان کے ساتھ قربانیوں کو تلاش کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔
فخر (بلال عباس خان) اورگل بانو (سارہ خان) کی بے تحاشا محبت کی اس کہانی کے دیگر کرداروں میں سویرا ندیم‘ انوشے عباسی اور نعمان اعجاز جیسے تجربہ کار فنکاروں نے سیریز میں حقیقی رنگ بھر کر ناظرین کو ایک دلچسپ اور خود سے قریب تجربہ کرنے کا موقع فراہم کیا ہے ۔

لمحہ بہ لمحہ رابطوں کے اس ڈیجیٹل دور میں ”عبداللہ پور کا دیوداس“ پرانے زمانے کے رومانس کی قدیم یادوں کو زندہ کرتا ہے۔ یہ جدید معاشرے کی تیز رفتاری کے ساتھ محبت اور وابستگی کی روایتی اقدارکا ایک انتہائی خوبصورت امتزاج ہے جو ناظرین پر یہ ثابت کرتا ہے کہ اگر محبت حقیقی ہو اس تو اسے زیادہ پائیدار کچھ ہو نہیں سکتا۔
انجم شہزاد کی ہدایت کاری اور شاہد ڈوگر کا تحریر کردہ یہ سیریل 13 قسطوں پر مشتمل ہے۔

عبداللہ پور کے خوبصورت قصبے میںعکس بند کی گئی یہ سیریز فخر (بلال عباس خان)‘ کاشف (رضا طالش) اور گل بانو (سارہ خان) کی زندگیوں کے داﺅ پیج میں بنی گئی ہے جہاں ان کے رشتے گہرائی اور گیرائی کی بھنور میں ابھرتے ڈوبتے اپنے ناظرین کو اپنے سفر میں شامل رکھنے کا ہنر جانتے ہیں۔
آپ بھی اس غیر معمولی سفر کا حصہ بنیں تاکہ ایک خوبصورت کاوش سے لطف اندوز ہوسکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...
- Advertisment -

مقبول ترین

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...

سید نور نے چوڑیاں 2، بنانے کا اعلان کردیا

فلمی شائقین کے لیے یہ خبر کسی دھماکے سے کم نہ ہوگی کہ سید نور نے ایک بار پھر لاہور کی...

ریسینٹ کمنٹس