Saturday, July 27, 2024
پہلا صفحہ خبریں اداکار خالد بن شاہین نے صدر پاکستان سے تمغۂ امتیاز وصول کیا

اداکار خالد بن شاہین نے صدر پاکستان سے تمغۂ امتیاز وصول کیا

ملک کے پانچوں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان کے موقع پر جہاں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو سرکاری اعزازات سے نوازا گیا، وہیں شوبز انڈسٹری سے منسلک فن کاروں اور تخلیق کاروں کو بھی سول ایوارڈز دیے گئے ہیں۔

ایوارڈ یافتگان میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کاایک بڑا نام لیجنڈری اداکاراورپروڈیوسر ڈاکٹر خالد بن شاہین کا نام بھی شامل ہیں جنہیں تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا یہ اعزاز ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ یوم پاکستان کی خصوصی تقریب میں صدرِ پاکستان جناب آصف علی زرداری سے وصول کیا۔

تمغۂ امتیاز کی وصولی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینئراداکار، پروڈیوسر اور چیئرمین فلم سینسربورڈ سندھ خالد بن شاہین نے حکومت پاکستان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سطح پر کسی بھی فن کار کی صلاحیتوں کا سراہا جانا یقینا حوصلہ افزائی کا باعث ہے اور میں اس اعزاز کو اپنے سینے پر سجاتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہوں کیونکہ یہ میرے ملک کی طرف سے دیا جانے والا تمغہ ہے۔ اس اعزاز کو پانے پر انہوں نے اپنے دوستوں اور چاہنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ خالد بن شاہین نے کہا کہ یہ سب آپ کی دعاوٗں اور محبتوں کی بدولت ہے۔

ڈاکٹر خالد بن شاہین ٹی وی پر 35 سے زیادہ سیریلز اورمتعدد طویل دورانیے کے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔ شوبز انڈسٹری میں 30 سال سے مصروف خالد بن شاہین نے نوے کی دہائی میں زی ٹی وی کے سوپ سیریل ’داستان‘ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

ان کے کریڈٹ پر پی ٹی وی کے متعدد ناقابل فراموش ڈرامے ہیں، جن میں باادب باملاحظہ ہوشیار، انارکلی، حسینۂ عالم، برزخ، بابر، زندگی، پیلا پانی، گھر ایک نگر، قصہ چہار درویش، ہوائیں، جبکہ نجی چینلز پر ننگے پاوٗں، یادیں، ساحل، جنت، جیٹھانی، ماں صدقے، دل تو بھٹکے گا، تو جو نہیں، بچھو، جدا ہوئے کچھ اس طرح، قسمت، میرا ہمدم، تعبیر، وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...
- Advertisment -

مقبول ترین

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...

سید نور نے چوڑیاں 2، بنانے کا اعلان کردیا

فلمی شائقین کے لیے یہ خبر کسی دھماکے سے کم نہ ہوگی کہ سید نور نے ایک بار پھر لاہور کی...

ریسینٹ کمنٹس