Thursday, April 18, 2024
پہلا صفحہ مضامین لاک ڈاؤن کے بعد سے بولی وڈ پر ناکامی کے بادل چھائے...

لاک ڈاؤن کے بعد سے بولی وڈ پر ناکامی کے بادل چھائے ہیں۔ فلم انڈسٹری دس ملین ڈالرز کا نقصان برداشت کرچکی ہے

کرونا سے پہلے بھی بولی وڈ انڈسٹری کی حالت کچھ ذیادہ اچھی نہیں تھی اور ہندوستان کے سب سے بڑے فلمی مرکز ممبئی کو ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری نے ٹف ٹائم دے رکھا تھا لیکن لاک ڈاؤن کے بعد دراصل بولی وڈ کا ڈاؤن فال شروع ہوا۔ ساؤتھ انڈیا کی فلموں نے پوری دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے اور بولی وڈ کی ہندی فلم انڈسٹری اوورسیز میں بھی تقریباً گیم سے آؤٹ ہوچکی ہے۔ پہلے باہو بلی، نے دنیا کو حیران کیا۔ پھر کے جی ایف، آگئی اور لاک ڈاؤن کے بعد سے تو گویا ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری، بولی وڈ کے لیے عفریت ثابت ہورہی ہے۔ آرآرآر، کے بعد کے جی ایف چیپٹر 2، اور پشپا، کا بین الاقوامی سطح پرتباہ کن بزنس بولی وڈ کے لیے سبق ہے۔

رنبیر کپور کے لیے کچھ بھی اچھا نہیں ہورہا

لاک ڈاؤن کے بعد جب سے سنیما دوبارہ کھلے ہیں ، بولی وڈ کی تین درجن کے قریب میگا بجٹڈ موویز باکس آفس پر ڈیزاسٹر کا ٹیگ حاصل کرچکی ہیں۔ کرونا کے آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی تھما نہیں ہے اور حال ہی میں شمشیرا، جیسی فلم کا باکس آفس پر برا حال ہوا ہے جس کے پیچھے یش راج جیسا مستحکم بینر ہے۔ حالیہ دو برسوں میں بولی وڈ کی میگا موویز کی ناکامی سے انڈسٹری کو تقریباً 10 ملین ڈالرزکا نقصان ہوا ہے۔

سلمان خان کا نام بھی اب کامیابی کی ضمانت نہیں رہا

کرونا کے بعد جن بڑے اسٹارزکی میگا فلموں نے باکس آفس پر بدترین ناکامی کا سامنا کیا، ان میں بیل باٹم (اکشے کمار)، بنٹی اور ببلی2 (سیف علی خان، رانی مکرجی)، انتم (سلمان خان)، 83 (رنویر سنگھ، دپیکا پڈوکون)، بچن پانڈے (اکشے کمار، کیرتی سینن، جیکولین فرنینڈس)، جرسی (شاہد کپور)، رن وے 34 (اجے دیوگن، امیتابھ بچن)، ہیرو پنتی 2 (ٹائیگر شیروف، نوازالدین)، جیش بھائی جوردار(رنویر سنگھ)، سمراٹ پرتھوی راج (اکشے کمار، سنجے دت)، ایک ولن ریٹرنز (جان ابراہم، ارجن کپور)، دسویں (ابھیشک بچن، یامی گپتا)، اترنگی رے (اکشے کمار، سارہ علی خان)، گہرائیاں (دپیکا پڈوکون)، بھوت پولیس (سیف علی، ارجن کپور، جیکولین، یامی گپتا)، طوفان (فرحان اختر، مرونل ٹھاکر)، دی بگ بُل(ابھیشک بچن)، رادھے (سلمان خان)، اے کے ورسز اے کے (انیل کپور)، قلی نمبر ون (ورون دھون، سارہ علی خان)، تری بھنگا (کاجل)، لکشمی (اکشے کمار، کائرہ ایڈوانی) اورشمشیرا (رنبیرکپور، سنجے دت) نمایاں ہیں۔ ان فلموں نے بولی وڈ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ واضح رہے کہ ان میں سے بیشتر فلموں کا بجٹ ایک ارب روپے (انڈین) سے ذیادہ تھا۔

اکشے کمار کی فلمیں بھی مسلسل ناکام ہورہی ہیں

ان میگا اسٹار موویز کے علاوہ بھی کئی بڑے بینر اور بڑے اسٹارز والی فلمیں باکس آفس پر منہ کے بل گرچکی ہیں جن میں اندو کی جوانی (کائرہ ایڈوانی)، ہنگامہ 2 (پاریش راول )، ممبئی ساگا (عمران ہاشمی)، سندیپ اور پنکی فرار (ارجن کپور، پرینیتی چوپڑا)، سائنا (پرینیتی چوپڑا)، چہرے (عمران ہاشمی، امیتابھ بچن)، ستیہ میواجیتے2 (جان ابراہم)، چندی گڑھ کرے عاشقی (ایوش مان کھرانہ)، بدھائی دو (راج کمار راؤ، بھومی پیڈنیکر)، اٹیک (جان ابراہم)، ڈھاکڑ (کنگنا رناوت)، انیک (ایوش مان کھرانہ)، راشٹرا کاوچ اوم (آدیتیہ رائے کپور)، خداحافظ2 (ودیوت جموال)، شاباش متھو (تاپسی پنوں)، آتھرسڈے (یامی گپتا)، رشمی راکٹ (تاپسی پنوں)، سردار اُدھم (وکی کوشل)، سینک (ودیوت جموال)، ہم دو ہمارے دو(راج کمار راؤ، کیرتی سینن)، حسین دل رُبا (تاپسی پنوں)، پگلیٹ (سانیا ملہوترا)، روحی (راج کمارراؤ، جھانوی کپور)، سردار کا گرینڈ سن (ارجن کپور)، شیرنی (ودیا بالن)، سورج پہ منگل بھاری (دل جیت دوسانجھ، فاطمہ ثنا)، دُرگا متی (بھومی پیڈنیکر)، گنی ویڈس سنی (یامی گپتا)، اور خالی پیلی (اننیا پانڈے) قابل ذکر ہیں۔

یش راج فلمز کی ساکھ بھی داؤ پر لگ گئی

اس عرصے میں یعنی لاک ڈاؤن کے بعد بولی وڈ کی دو ہی فلمیں سوریا ونشی (اکشے کمار، کیٹرینا کیف) اوربھول بھلیاں2 (کارتک آریان، کائرہ ایڈوانی) ہٹ کا اسٹیٹس پانے میں کامیاب ہوسکی ہیں۔ جبکہ گنگو بائی کاٹھیا واڑی (عالیہ بھٹ، اجے دیوگن)، اور جُگ جُگ جیو (انیل کپور، ورون دھون، کائرہ ایڈوانی) کو ایوریج مانا گیا ہے یعنی ان فلموں نے محض اپنی لاگت پوری کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

عیدالفطر پر گاڈزیلا ایکس کانگ، اور دغاباز دل، کا شان دار بزنس

عیدالفطر سے پاکستانی سنیماؤں پر کئی مہینوں سے طاری جمود کا خاتمہ تو ہوگیا تاہم عید کے طویل ویک اینڈ کے...

اس عید پر کون سی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں؟

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...

عیدالفطر پر پشتو فلموں کا راج، ریجنل سنیما، اُردو فلموں پر بازی لے گیا

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...
- Advertisment -

مقبول ترین

عیدالفطر پر گاڈزیلا ایکس کانگ، اور دغاباز دل، کا شان دار بزنس

عیدالفطر سے پاکستانی سنیماؤں پر کئی مہینوں سے طاری جمود کا خاتمہ تو ہوگیا تاہم عید کے طویل ویک اینڈ کے...

اس عید پر کون سی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں؟

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...

عیدالفطر پر پشتو فلموں کا راج، ریجنل سنیما، اُردو فلموں پر بازی لے گیا

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...

ڈاکٹر خالد بن شاہین کی حجازِ مقدس میں پزیرائی

سینئر اداکار، پروڈیوسر اور چیئرمین سینسر بورڈ سندھ خالد بن شاہین ان دنوں اعتکاف عمرہ کی ادائیگی کے سلسلے میں حجاز...

ریسینٹ کمنٹس