Monday, September 16, 2024
پہلا صفحہباکس آفسعیدالفطر پر کتنی اور کون سی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں؟

عیدالفطر پر کتنی اور کون سی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں؟

عید الفطر پرپاکستانی سنیماؤں میں بیک وقت پانچ مقامی فلموں کی نمائش کے اعلانات سے جہاں فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد خوش ہیں، وہیں سنیما مالکان کو یہ تشویش اور فکر لاحق ہے کہ اتنی ساری فلموں کے شوز کیسے ایڈجسٹ کیے جاسکیں گے؟ کرونا کے سبب طویل لاک ڈاؤن کے بعد یہ پہلی عید ہوگی جس پراتنی بڑی تعداد میں فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔
اس سال عید الفطر پر پانچ پاکستانی اور ایک ہالی وڈ فلم ”ڈاکٹر اسٹرینج اِن دی ملٹی ورس آف میڈنیس“ ریلیز کی جارہی ہیں۔ یہی وہ فلم ہے جس سے پانچوں پاکستانی فلموں کو سخت مقابلے کا سامنا ہوسکتا ہے۔ تاہم عید پرریلیز کی جانے والی پانچوں مقامی فلمیں بھی تفریح سے بھرپور خالصتاً کمرشل فلمیں ہیں جو خصوصاً فیملی آڈیئنس کی توجہ سمیٹ سکتی ہیں۔

عیدالفطرپر ریلیز کی جانے والی اُردو فلموں ’گھبرانا نہیں ہے‘، ’چکر‘، ’دم مستم‘، اور ’پردے میں رہنے دو‘ کے ساتھ ایک پنجابی فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ بھی نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

گھبرانا نہیں ہے، رومینٹک کامیڈی فلم ہے جس کی کاسٹ میں صبا قمر، زاہد احمد، سید جبران، جان ریمبو، سہیل احمد، نیر اعجازاور سلیم معراج شامل ہیں۔ فلم کے پروڈیوسرز جمیل بیگ اور حسن ضیا ہیں۔ فلم کا اسکرپٹ محسن علی اور ثاقب خان کا ہے جبکہ ڈائریکٹر ثاقب خان ٹی وی انڈسٹری کے ایک کامیاب ڈائریکٹر ہیں، یہ ان کی ڈیبیو فلم ہے۔ فلم کا میوزک شجاع حیدر نے دیا ہے۔ گھبرانا نہیں ہے، جے بی فلمز کے بینر سے ریلیز کی جارہی ہے۔

پروڈیوسر اور ڈائریکٹر یاسر نواز کی فلم چکر، مرڈر مسٹری ہے، جس کی کاسٹ میں احسن خان، نیلم منیر، جاوید شیخ، احمد حسن، یاسر نواز، دانش نواز، محمود اسلم اور نوید رضا شامل ہیں۔ فلم کے سنیما ٹوگرافر سلیم داد، رائٹر ظفر عمران اور میوزک ڈائریکٹر نوید نوشاد ہیں۔ چکر، ایوریڈی پکچرز کے بینر تلے ریلیز کی جارہی ہے۔

ایوریڈی پکچرز کی اس عید پر دو فلمیں ریلیز ہورہی ہیں جن میں چکر، کے علاوہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر وجاہت رؤف کی رومینٹک کامیڈی ’پردے میں رہنے دو‘ بھی شامل ہے۔ اس فلم کا موضوع قدرے بولڈ لیکن دلچسپ ہے۔ فلم کی کاسٹ میں علی رحمان خان، ہانیہ عامر، جاوید شیخ، نور الحسن، سیف حسن وغیرہ شامل ہیں۔ اسکرپٹ محسن علی نے تحریر کیا ہے جبکہ میوزک عاشر وجاہت نے کمپوز کیا ہے۔

عید کی چوتھی فلم دم مستم، ہم فلمز کے بینر سے ریلیز کی جارہی ہے، جس کی کاسٹ میں عمران اشرف، امر خان، عدنان صدیقی، سہیل احمد، عظمیٰ بیگ، سیف حسن، فائزہ گیلانی، عدنان شاہ ٹیپو اور سلیم معراج شامل ہیں۔ فلم کے پروڈیوسرز اختر حسنین اور عدنان صدیقی ہیں۔ اسکرپٹ امر خان کا تحریر کردہ ہے۔ ڈائریکٹر محمد احتشام الدین ہیں۔ فلم کا میوزک اذان سمیع خان، شانی ارشد، نوید ناشاد اور شیراز اپل نے دیا ہے۔

عید الفطر پر پنجابی فلموں کے شائقین کی پیاس بجھانے کے لیے رائٹر اور ڈائریکٹر سید نور لے کر آرہے ہیں، میوزیکل پنجابی فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ جس کی خاص بات معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا ہے، جس کی یہ ڈیبیو فلم ہے۔ تیرے باجرے دی راکھی، کے پروڈیوسر صفدر ملک، سہیل ملک اور راحیل ملک ہیں۔ فلم کا میوزک ذوالفقار علی نے دیا ہے، جن کے کریڈٹ پر چوڑیاں، اور مجاجن، جیسی میوزیکل ہٹس ہیں۔ اس فلم کی کاسٹ میں صائمہ، جنت مرزا، عبداللہ، مصطفی قریشی، عامر قریشی، افتخار ٹھاکر، آغا ماجد، بابر علی، شفقت چیمہ، نغمہ بیگم، سلیم البیلا، خوشبو،عرفان کھوسٹ اور راشدمحمود شامل ہیں۔

عید کی فلموں پر تفصیلی شو دیکھنے کے لیے اس لنک پر جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس