Saturday, July 27, 2024
پہلا صفحہ خبریں پاکستان اور اسلام دشمن نظریات کا پرچار کرتی انڈین پنجابی فلم کی...

پاکستان اور اسلام دشمن نظریات کا پرچار کرتی انڈین پنجابی فلم کی پاکستانی پنجاب میں نمائش پر عوامی ردعمل

پاکستان اور اسلام مخالف انڈین پنجابی فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ کو پنجاب میں نمائش کی اجازت دینے پر پنجاب فلم سینسر ز بورڈ کوعوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ مذکورہ فلم کو پاکستان کے وفاقی فلم سینسرز بورڈ اور سندھ سینسرز بورڈ نے نمائش کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے چند سالوں سے پاکستانی سنیماؤں میں انڈین بولی وڈ فلموں کی بندش کے باوجود انڈین پنجابی فلمیں تواتر سے ریلیز کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے حکومت کی کوئی واضح پالیسی موجو د نہیں ہے۔ انڈین پنجابی فلموں کی آڑ میں بعض ایسی پنجابی فلمیں بھی ریلیز کی جارہی ہیں جو کہ نظریہ پاکستان اور اساس کے خلاف ہوتی ہیں۔
آج پنجاب بھر کے سنیماؤں میں بھی ایک ایسی انڈین پنجابی فلم کی نمائش کی گئی ہے جسے سندھ اور اسلام آباد کے بورڈز نے دو قومی نظریے اور اسلام دشمنی پر مبنی قرار دے کر بین کردیا لیکن پنجاب سینسرز بورڈ کو اس فلم میں ایسا کچھ نظر نہیں آیا اور فلم کو بنا قطع و برید کے نمائش کی اجازت دے دی گئی ہے۔

انڈین پنجابی فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ 16 فروری سے دنیا بھر کے ساتھ پاکستان میں بھی ریلیز کی گئی ہے جس میں پاکستانی اداکار عمران عباس نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
فلم کا ہیرو مسلمان دکھایا گیا ہے، جس کا نام علی پرویز ہے اور اسی نام کا ایک دہشت گرد برٹش پولیس کو مطلوب ہے۔ یہ کردار عمران عباس نے ادا کیا ہے۔ علی پرویز کا تعلق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے ایک قصبے فرید کوٹ سے دکھایا گیا ہے۔ انٹر نیشنل میڈیا میں فرید کوٹ کو توجہ اس وقت ملی جب بھارتی پروپیگنڈے کے نتیجے میں اجمل قصاب کو اس شہر کا باسی دکھایا گیا۔
فلم کی ہیروئن مہر (سمی چھل) انڈین پنجاب سے ہے جس کی ملاقات حادثاتی طور پر لندن میں پاکستانی بوائے علی پرویز سے ہوتی ہے۔ علی اس کی محبت میں اس قدر گھائل ہوجاتا ہے کہ اس سے اپنا مسلمان اور پاکستانی ہونا چھپاتا ہے اور اسے بتاتا ہے کہ وہ سربجیت سنگھ ہے۔

فلم میں جابجا یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ دونوں ملکوں کی تقسیم سے پنجابی سب سے ذیادہ متاثر ہوئے ہیں لہٰذا بارڈر کی تخصیص ختم کرکے دونوں ملکوں یا کم ازکم پنجاب کو ایک ہوجانا چاہیے۔ جن لوگوں نے فلم نہیں دیکھی، وہ فلم کا ٹریلر دیکھ کر بھی یہ سب باریکیاں محسوس کرسکتے ہیں۔
فلم کے ایک منظر میں جب علی سے پوچھا جاتا ہے کہ وہ سکھ محبوبہ سے شادی کے لیے نکاح کرے گا یا لاواں یعنی سکھ رسومات کا سہارا لے گا تو وہ کہتا ہے کہ میں دونوں طریقے اپناؤں گا۔
فلم کے ایک منظر میں علی کا انڈین دوست سربجیت سابی اسے کہتا ہے کہ اب کشمیر کے بعد تمہاری آنکھ چندی گڑھ پر بھی ہے۔
بہرحال فلم میں کئی مکالموں اور مناظر کو قابل اعتراض قرار دے کر اس کی نمائش پر پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی ہے اور پنجاب کے کئی سنیما گھروں نے رضاکارانہ طور پر بھی اس فلم کی نمائش سے انکار کردیا ہے تاہم پنجاب فلم سینسر بورڈ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ضرور اٹھ گیا ہے کہ آخر انہوں نے کیا سوچ کر اس فلم کو بنا کسی قطع و برید نمائش کی اجازت دے دی۔ اس حوالے سے چیئرمین پنجاب سینسرز بورڈ توقیر ناصر اور وائس چیئرمین واسع چوہدری پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب فلم سینسرز بورڈ کو اپنی ماضی کی کارکردگی کی وجہ سے بھی تنقید کا سامنا رہا ہے۔ اس بورڈ نے جاوید اقبال، زندگی تماشا، اور جوائے لینڈ، سمیت کئی پاکستانی فلموں پربلا جواز پابندی عائد کی جبکہ ان فلموں کو دیگر دونوں بورڈز نے پاس کردیا تھا۔ اب پنجاب سینسرز بورڈ نے ایک ایسی فلم کو نمائش کی اجازت دے دی ہے جو پاکستان اور اسلام دشمنی کا کھلم کھلا پرچار کررہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...
- Advertisment -

مقبول ترین

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...

سید نور نے چوڑیاں 2، بنانے کا اعلان کردیا

فلمی شائقین کے لیے یہ خبر کسی دھماکے سے کم نہ ہوگی کہ سید نور نے ایک بار پھر لاہور کی...

ریسینٹ کمنٹس