Saturday, July 27, 2024
پہلا صفحہ خبریں فلم فیئرایوارڈز 2024 کا میلہ میاں بیوی کی جوڑی رنبیر کپور اور...

فلم فیئرایوارڈز 2024 کا میلہ میاں بیوی کی جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے نام رہا

اٹھائیس جنوری کو بالی وڈ کے سب سے اہم ایوارڈز فلم فیئر کا انعقاد گجرات میں کیا گیا جس میں سال 2023 میں ریلیز ہونے والی فلموں اور ان سے منسلک تمام فنکاروں کو مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا۔
فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب دو روز پر مشتمل تھی۔ ہفتے کو ٹیکنیکل کیٹی گریز کے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا جب کہ اتوار کو پاپولر، کریٹکس اور اسپیشل ایوارڈز جیتنے والوں کو ٹرافی دی گئی۔

رواں برس ہونے والی تقریب میں جہاں کنگ خان شاہ رخ کی پٹھان، جوان، اور ڈنکی، متعدد ایوارڈز کی ریس میں شامل تھیں وہیں رنبیر کپور کی انیمل، سنی دیول کی غدر ٹو، اور وکی کوشل کی سیم بہادر، بھی متعدد کیٹی گریز میں نامزد تھیںتاہم اہم ایوارڈز بارہویں فیل، کے نام رہے جس کی کہانی ایک آئی پی ایس افسر کی جدوجہد پر مبنی ہے جو بارہویں جماعت میں فیل ہونے کے باوجود محنت کر کے مشکل ترین امتحان پاس کر لیتا ہے۔فلم فیئر ایوارڈز میں انیمل نے بھی چھے ایوارڈز اپنے نام کیے۔
انیمل کے لیے اداکار رنبیر کپور کو بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا جب کہ فلم کو بہترین بیک گراؤنڈ اسکور، بہترین ساؤنڈ ڈیزائن کے ساتھ ساتھ بہترین موسیقار، بہترین گلوکار اور آر ڈی برمن کا اسپیشل ایوارڈ بھی ملا۔
انیمل کے گانے ارجن ویلی، کے لیے بھوپیندر ببل نے پہلا فلم فیئر ایوارڈ جیتا۔ اس کیٹی گری میں ان کا مقابلہ سونو نگم، ارجیت سنگھ اور شاہد ملیا جیسے گلوکاروں سے تھا۔

اسی فلم کے ایک اور گانے سترنگا گانے، پر شریاس پرانک کو آر ڈی برمن ایوارڈ سے نوازا گیا جو سال میں بہترین کارکردگی دکھانے والے نئے موسیقار یا گلوکار کو دیا جاتا ہے۔
بولی وڈ پر راج کرنے والے اداکارہ عالیہ بھٹ اس تقریب کی شو اسٹاپر ثابت ہوئیں۔ عالیہ نے پرل گولڈ ساڑھی میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرے۔ عالیہ بھٹ کی تقریب میں انٹری سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواگئی اور اس کی اہم وجہ ان کا دلکش لُک تھا۔ ستاروں سے سجی اس محفل میں عالیہ بھٹ نے بھارتی فیشن ڈیزائنر انامیکا کھنہ کی ساڑھی پہنی جو مغربی فیشن کو خود میں بسائی ہوئی تھی۔ عالیہ بھٹ نے اپنے لُک کو چار چاند لگانے کے لیےگلے میں ڈائمنڈ چوکر پہنا۔
انہترویں فلم فیئر میں عالیہ کو فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں شاندار اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا جبکہ ان کے شوہر رنبیرکپور نے فلم ‘انیمل‘ میں کردارنگاری پر بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا۔ بہترین اداکارہ کی نامزدگیوں میں رانی مکھرجی، دپیکا پڈوکون، تپسی پنوں، کائرہ ایڈوانی اور بھومی پنڈیکر بھی شامل تھیں۔

انہترویں فلم فیئر ایوارڈز میں بارہویں فیل، نے بہترین فلم، بہترین ہدایت کار اور بہترین اداکار کے کریٹکس ایوارڈز اپنے نام کیے۔
اداکار رنبیر کپور نے فلم انیمل، کے لیے بہترین اداکار کا پاپولر ایوارڈ جیتا۔ اس کے علاوہ انیمل، کو ٹیکنیکل کیٹی گری میں ایوارڈز ملے۔
ودھو ونود چوپڑا جہاں بارہویں فیل، کی وجہ سے 34 برس بعد بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ اپنے نام کر پائے وہیں وہ بہترین ایڈیٹنگ اور بہترین اسکرین پلے کے ایوارڈ کے حق دار بھی قرار پائے۔ یہ 71 سالہ ودھو ونود چوپڑا کا بطور ہدایت کار دوسرا فلم فیئر ایوارڈ ہے۔ اس سے قبل انہیں 1990 میں پرندہ، کی ہدایت کاری پر یہ ایوارڈ ملا تھا جس کے بعد وہ مزید دو مرتبہ اس کیٹی گری میں نامزد ہوئے لیکن ایوارڈ نہ جیت سکے۔

سال 2023 میں ریکارڈ توڑ بزنس کرنے والی شاہ رخ خان کی فلم پٹھان، اور جوان، بہترین ہدایت کاری کی ریس میں شامل ہونے کے اوجود ہار گئیں جب کہ سنی دیول کی ہٹ فلم غدر 2، کو ایک بھی ایوارڈ نہ مل سکا۔
اداکارہ رانی مکھرجی اور شفالی شاہ بہترین اداکارہ کا کریٹکس ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔

گزشتہ برس سب سے زیادہ تین کامیاب فلمیں دینے والے شاہ رخ خان کے حصے میں اداکاری کا کوئی ایوارڈ نہیں آیا۔ شاہ رخ کی فلم پٹھان، 16 اور جوان، 15 کیٹی گریز میں نامزد تھیں جس میں سے انہیں صرف چار ہی ایوارڈ ملے۔ پٹھان کو اس کے متنازع گانے بے شرم رنگ، پر ایوارڈ ملا جب کہ جوان، کو بہترین ایکشن اور بہترین اسپیشل ایفیکٹس کا ایوارڈ ملا۔ فلم ڈنکی، کے لیے اداکار وکی کوشل کو بہترین معاون اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس کیٹی گری میں وکی کوشل کے ساتھ بوبی دیول، انیل کپور، عمران ہاشمی، ادیتیہ راول اور ٹوٹا روئے چوہدری نامزد تھے۔
فلم ‘روکی اور رانی کی پریم کہانی، 20 نامزدگیوں کے ساتھ ایوارڈز کی ریس میں سب سے آگے تھی لیکن اسے مجموعی طور پر صرف چار ایوارڈز ملے۔

فلم فیئر کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ معروف ہدایت کار ڈیوڈ دھون کو دیا گیا جب کہ منوج باجپائی کی جرم، کو کریٹکس نے بہترین فلم قرار دیا۔
شاہ رخ خان کی ہٹ فلم جوان، کے ہدایت کار اتلی اور پٹھان، کے ہدایت کار سدھارتھ آنند کی طرح روکی اور رانی کی پریم کہانی، کے ہدایت کار کرن جوہر بھی اس سال ایوارڈ جیتنے والوں کی فہرست میں شامل نہیں ہو سکے۔
شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ نے گزشتہ سال باکس آفس پر زبردست ہلچل مچا ئیتھی اورشائقین نے اس فلم کو خوب پسند بھی کیا تھا۔ جوان، کو بہترین ایکشن فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ فلم نے بہترین وی ایف ایکس کا بھی ایوارڈ جیتا ہے۔

وکی کوشل کی فلم سیم بہادر، نے فلم فیئر میں سب سے زیادہ ایوارڈز جیتے ہیں۔ اس فلم کو سب سے پہلے بہترین ملبوسات کے زمرے میں ایوارڈ ملا جبکہ بہترین ساؤنڈ ڈیزائن اور بہترین پروڈکشن ڈیزائن کا ایوارڈ بھی ملا ہے۔ ان کے علاوہ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی فلم روکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں گنیش اچاریہ کو فلم کے گانے ’واٹ جھمکا‘ کو بہترین کوریوگرافی کا ایوارڈ ملا ہے۔
تقریب میں رنبیر کپور نے اپنی بلاک بسٹر فلم ’انیمل‘ کے مشہور گانے ‘جمال جمالو کدو’ پر اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ ڈانس بھی کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...
- Advertisment -

مقبول ترین

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...

سید نور نے چوڑیاں 2، بنانے کا اعلان کردیا

فلمی شائقین کے لیے یہ خبر کسی دھماکے سے کم نہ ہوگی کہ سید نور نے ایک بار پھر لاہور کی...

ریسینٹ کمنٹس