بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ جینیفر ونگٹ نے شادی کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جینیفر ونگٹ کی شادی 16 جولائی کو برطانیہ میں ہوئی۔ یہ تقریب بہت نجی تھی اور صرف رشتہ دار اور قریبی دوست ہی شامل ہو سکے۔
جینیفر ونگٹ نے سنگاپور کے ایک بزنس مین سے شادی کی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں جینیفر ونگٹ کو سفید رنگ کا عروسی جوڑا پہنتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
جینیفر ونگٹ نے پہلے 2012 میں اپنے ڈرامے ‘دل مل گئے’ کے ساتھی اداکار کرن سنگھ گروور سے شادی کی تھی۔ لیکن یہ شادی صرف دو سال ہی چلی اور 2014 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی۔





