spot_img
Sunday, July 26, 2026
spot_img
پہلا صفحہخبریںمتنازع بیان کیس: این سی سی آئی اے میں طلبی پر نورین...

متنازع بیان کیس: این سی سی آئی اے میں طلبی پر نورین نیازی پیش نہ ہوئیں، وکیل نے جواب جمع کرا دیا

نورین نیازی نے نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کے طلبی کے نوٹس پر جواب دیا ہے۔ ان کی جانب سے وکیل فیصل ملک نے جواب جمع کرایا۔

نورین نیازی کے وکیل نے کہا کہ نورین نیازی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ این سی سی آئی اے سے تعاون کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں کل آنے کا کہا گیا تھا لیکن انہوں نے چار ہفتوں کی مہلت مانگی ہے۔

نورین نیازی کے وکیل نے بتایا کہ نورین نیازی باہر ہیں اور ان کا ابھی یہاں پیش ہونا مشکل ہے کیونکہ ان کا بیٹا اور بھائی جیل میں ہیں۔

گزشتہ دنوں نورین نیازی کا ایک متنازع بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے معرکہ حق کے معاملے پر افواج پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

نورین نیازی نے کہا تھا کہ معرکہ حق افواج پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑ تھا اور بھارت نے اسرائیل کے کہنے پر پاکستان پر حملہ کرنے سے گریز کیا کیونکہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہا تھا۔

این سی سی آئی اے نے نورین نیازی کو آج طلب کیا تھا۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس