spot_img
Sunday, July 26, 2026
spot_img
پہلا صفحہخبریںکلوگرام وزنی آم نے ’کنگ آف مینگو‘ کا اعزاز اپنے نام کر...

کلوگرام وزنی آم نے ’کنگ آف مینگو‘ کا اعزاز اپنے نام کر لیا 4.16

جنوب مغربی چین کے صوبہ یوننان میں منعقدہ آموں کے سالانہ مقابلے میں 4.16 کلوگرام وزنی آم نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ’کنگ آف مینگو‘ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

مقابلے میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کسانوں نے اپنے بہترین اور غیر معمولی جسامت کے آم پیش کیے، جن کا ماہرین نے وزن، معیار اور ظاہری شکل کے حوالے سے جائزہ لیا۔

سخت مقابلے کے بعد 4.16 کلوگرام وزنی آم کو سب سے بھاری قرار دیتے ہوئے مقابلے کا فاتح قرار دیا گیا۔

منتظمین کے مطابق مقابلے کا مقصد اعلیٰ معیار کے آموں کی کاشت کو فروغ دینا، جدید زرعی طریقوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور مقامی آم کی صنعت کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

تقریب میں بڑی تعداد میں کسانوں، زرعی ماہرین اور سیاحوں نے شرکت کی، جہاں شرکا نے آموں کی مختلف اقسام کی نمائش دیکھی اور مقامی زرعی مصنوعات میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس