Wednesday, October 21, 2026
پہلا صفحہثقافتسلمان خان کا بیڈروم میں پراسرار موجودگی محسوس کرنے کا انکشاف

سلمان خان کا بیڈروم میں پراسرار موجودگی محسوس کرنے کا انکشاف

بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے بیڈروم میں کسی ایسی غیر مرئی قوت کی موجودگی کا احساس ہوتا تھا جسے انہوں نے کبھی اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا۔

ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کرن جوہر کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے بتایا کہ وہ اپنے بیڈروم میں خود کو کبھی تنہا محسوس نہیں کرتے تھے، کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ وہاں کوئی اور بھی موجود ہے، حالانکہ انہوں نے اسے کبھی نہیں دیکھا تھا اور صرف اس کے بارے میں سنا تھا۔

اداکار کے مطابق، جب بھی وہ کمرے سے باہر جاتے تو لائٹس خود بخود جلنے اور بجھنے لگتیں، الماریوں کے دروازے کھل جاتے اور میوزک سسٹم بھی خود ہی چلنے لگتا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ باتھ روم میں موجود ہونے کے دوران بھی انہیں باہر کسی کی موجودگی کا احساس ہوتا، جیسے کوئی الماریوں کے دروازے کھول رہا ہو۔

کرن جوہر نے سلمان خان سے سوال کیا کہ کیا ان کے کمرے میں جنات موجود تھے؟ اس پر اداکار نے وضاحت کی کہ یہ ضروری نہیں کہ وہ جنات ہی ہوں، تاہم انہیں اپنے آس پاس کسی کی ’موجودگی‘ ضرور محسوس ہوتی تھی۔

سلمان خان نے کہا کہ انہیں اس تجربے سے خوف محسوس نہیں ہوا، کیونکہ اس غیر مرئی موجودگی سے انہیں کبھی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ ان کی طرف سے صرف اتنی درخواست تھی کہ اگر وہ واقعی کوئی خوبصورت عورت ہے تو ان کے سامنے آ جائے۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس