پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم 32 برس کے ہوگئے۔
اپنی سالگرہ کے موقع پر بابر اعظم نے اپنے بھائیوں کے ہمراہ کیک کاٹا، جبکہ اس خوشی کے موقع پر ان کے قریبی دوست بھی شریک ہوئے۔
کرکٹ سے اپنی وابستگی کی جھلک بابر اعظم کی سالگرہ کے کیک پر بھی دکھائی دی، جسے بیٹ اور بال سے سجایا گیا تھا۔ تقریب کی تصاویر ان کے بھائیوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بھرپور توجہ حاصل ہوئی۔



