Wednesday, October 21, 2026
پہلا صفحہخبریںچیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کا ڈیرہ اسماعیل خان میں ذیلی دفتر...

چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کا ڈیرہ اسماعیل خان میں ذیلی دفتر قائم کرنے کا اعلان

چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کا ڈیرہ اسماعیل خان میں ذیلی دفتر قائم کرنے کا اعلان

چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں قومی احتساب بیورو (نیب) کا ذیلی دفتر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ علاقے میں کرپشن کے بڑھتے ہوئے کیسز اور عوام کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

نیب پشاور کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن اور اس سے ملحقہ اضلاع میں بدعنوانی کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ نئے ذیلی دفتر کے قیام سے شہریوں کو اپنی شکایات درج کرانے میں آسانی ہوگی۔

دفتر کے ذریعے عوامی شکایات پر بروقت کارروائی اور شکایت کنندگان کے ساتھ براہ راست رابطے کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ اس اقدام سے شہریوں کو شواہد فراہم کرنے اور شکایات درج کرانے کے لیے دور دراز علاقوں میں واقع ریجنل ہیڈکوارٹرز جانے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں نیب کے ذیلی دفتر کے قیام اور اسے فعال کرنے کے لیے جلد عملی اقدامات شروع کیے جانے کی توقع ہے۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس