حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا اعلان کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول فی لیٹر 66 پیسے سستا کردیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 398 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 52 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 10، 11 اور 12 اکتوبر کے لیے ہوگا۔



