عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال لے جانے کی تیاری شروع ہو گئی ہے۔ وفاقی پولیس کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ مکمل ہو چکا ہے۔
عمران خان کی میڈیکل ٹیم میں ماہر امراض قلب اور ماہر امراض چشم شامل ہیں۔ شفا انٹرنیشنل ہسپتال کی ٹیم بھی ان کے ہسپتال پہنچتے ہی معائنہ کرے گی۔
عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل نے بھی ان کا معائنہ کیا ہے۔ انہیں کچھ ہی دیر میں شفا انٹرنیشنل ہسپتال بھیج دیا جائے گا۔
علیمہ خان اور قاسم زمان ہسپتال کے باہر کھڑے ہیں۔ وفاقی پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور پولیس کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے ایک حصے کو سب جیل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مشاورت کے بعد سب جیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
آئی جی پولیس سمیت دیگر افسران شفا انٹرنیشنل ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔ وہاں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ افسران کو سیکیورٹی کے بارے میں بریفنگ دی جا رہی ہے۔
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔



