چیمپئنز کپ کا فائنل آج پاکستان گولڈ اور پاکستان گرینز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فائنل سے پہلے دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایک ساتھ فوٹو کھینچوائی ہے۔
جیتنے والی ٹیم کو 50 لاکھ روپے ملے گا، اور دوسری پوزیشن پر آنے والی ٹیم کو 25 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
پاکستان گرینز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پہلے دو میچ ہمارے لیے اچھے نہیں گزرے، لیکن تیسرے میچ میں ہم نے بہت اچھا کھیل دکھایا۔ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان گرینز کی ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے، اور یہ فائنل بہت دلچسپ ہوگا۔
دوسری طرف، پاکستان گولڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ان کی پوری ٹیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے، اور گراؤنڈ میں ہر کھلاڑی کا ذہن بہت اچھا رہا ہے۔ شاداب خان نے کہا کہ فائنل میں پاکستان گولڈ کی ٹیم بہت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔



