Saturday, July 27, 2024
پہلا صفحہ باکس آفس انڈونیشین ہارر مووی سِجن، کا پاکستانی باکس آفس پر پانچ کروڑ کا...

انڈونیشین ہارر مووی سِجن، کا پاکستانی باکس آفس پر پانچ کروڑ کا بزنس

دنیا بھر میں بزنس کے نئے ریکارڈز بنانے کے بعدانڈونیشین مووی ’سجن‘ نے پاکستان میں بھی غیرمعمولی بزنس کرکے ٹریڈ پنڈتوں کو حیران کردیا ہے۔
سجن، دراصل ایک ترکش فرنچائز ہے اور اس سیریز کی چھے فلموں نے دُنیا بھر میں زبردست بزنس کیا، جس کے بعد ایک انڈونیشین فلم ساز ادارے نے اس کے حقوق حاصل کرکے اسے انڈونیشین زبان میں بنانے کا فیصلہ کیا۔ حیران کن طور پر فلم کا انڈونیشین ورژن بھی بلاک بسٹر ثابت ہوا۔ سجن، گیارہ نومبر 2023 کو ریلیز ہوئی۔
ترکی میں اس فرنچائز کی پہلی فلم 2014 میں ریلیز کی گئی جبکہ اس مووی سیریز کی اب تک کی آخری انسٹالمنٹ 2019 میں سامنے آئی۔

سجن، عربی زبان کا لفظ ہے ، جس کے معنی جہنم کا انتہائی نچلا مقام ہے۔ ایک اور روایت کے مطابق یہ ایسی کتاب کو کہا جاتا ہے جس میں شیطانوں کے ناموں کی فہرست یا اُن کا ریکارڈ محفوظ ہے۔
سجن، کی کہانی کالے جادو کے اثرات اور اس کی تباہ کاریوں سے متعلق ہے اور پھر دکھایا گیا ہے کہ کس طرح کلام الہٰی کی مدد سے ان شیطانی طاقتوں کو قابو میں کیا جاتا ہے۔
فلم کی کہانی ایک انڈونیشین مسلمان فیملی سے متعلق ہے۔ اِرما، اپنے کزن گلانگ سے پیار کرتی ہے لیکن اس کی شادی کسی اور سے ہوچکی ہے اور وہ ایک بیٹی کا باپ بھی ہے جس کی بینائی نہیں ہے۔ اِرما اپنے کزن سے شادی کے لیے اس کی بیوی کو راستے سے ہٹانے کے لیے ایک عامل کی مدد لیتی ہے جو اسے پانچ راتوں میں گلانگ کی بیوی کے مرنے کی گارنٹی دیتا ہے۔ اِرما کی غلطی کی وجہ سے جادو کا اثر الٹا پڑجاتا ہے، جس سے اِرما کی اپنی فیملی کے افراد ایک ایک کرکے مرنے لگتے ہیں۔

سجن، کو مشرقی دُنیا کی بہترین ہارر فلموں میں شمار کیا جانے لگا ہے اور باکس آفس پر اس فلم کی کامیابی کا یہ عالم ہے کہ صرف پاکستان میں اس فلم نے اب تک پانچ کروڑ روپے سے ذیادہ کا بزنس کرلیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی باکس آفس کی ابتر صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فلم تجرباتی طور پرریلیز کی گئی تھی لہٰذا اسے اُردو یا انگریزی زبان میں ڈب کرکے ریلیز کرنے کی بجائے انڈونیشین لینگویج میں ہی انگریزی سب ٹائیٹلز کے ساتھ ریلیز کیاگیا۔ خود اس فلم کے ڈسٹری بیوٹرز بھی سجن، کی اس قدر کامیابی کی توقع نہیں کررہے تھے لیکن فلم کے بزنس نے سب کو انگشت بدنداں کردیا۔

سجن، کی اس غیرمعمولی کامیابی کو سوشل میڈیا پر وائرل اس مہم کو بھی قرار دیا جارہا ہے جو کہ بظاہر فلم کے خلاف تھی لیکن اس سے فلم کو فائدہ پہنچا۔
سجن، کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ یہ فلم دیکھنے والے بیشتر افراد کالے جادو کے اثر میں آگئے یا انہیں مختلف نفسیاتی مسائل نے گھیرلیا۔
پاکستان میں اس فلم کی نمائش 19 جنوری کو کی گئی تھی۔
پہلے ہفتے میں سجن، نے ایک کروڑ 45 لاکھ روپے کا ریکارڈ اوپننگ ویک کیا۔
دوسرے ہفتے میں فلم کے کلیکشنز ایک کروڑ دس لاکھ روپے رہے۔
تیسرے ہفتے میں فلم نے 95 لاکھ روپے کمالیے۔
چوتھے ہفتے کے کلیکشنز 67 لاکھ روپے رہے۔
پانچویں ہفتے میں سجن، نے 45 لاکھ روپے کا ویک کیا۔
یوں پانچ ہفتوں میں اس فلم نے چار کروڑ باسٹھ لاکھ روپے کا مجموعی بزنس کرلیا۔

تئیس فروری سے یہ فلم چھٹے ہفتے میں داخل ہوچکی ہے اور اب بھی ہالی وڈ کی نئی فلموں کا مقابلہ کررہی ہے۔
چھٹے ہفتے میں ویک اینڈ کے کلیکشنز جوڑکر اس فلم کا ٹوٹل بزنس پانچ کروڑ کا فگر کراس کرچکا ہے۔
یہ سب ٹائیٹلز کے ساتھ ریلیز کی جانے والی کسی بھی غیرملکی فلم کا پاکستانی سنیماؤں میں ریکارڈ بزنس ہے۔
سجن، کی غیرمعمولی کامیابی نے انڈونیشین فلمز کی پاکستان میں نمائش کا راستہ کھول دیا ہے اور آنے والے ہفتوں میں مذید انڈونیشین فلمیں بھی پاکستانی سنیماؤں میں لگنے جارہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...
- Advertisment -

مقبول ترین

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...

سید نور نے چوڑیاں 2، بنانے کا اعلان کردیا

فلمی شائقین کے لیے یہ خبر کسی دھماکے سے کم نہ ہوگی کہ سید نور نے ایک بار پھر لاہور کی...

ریسینٹ کمنٹس