Saturday, July 27, 2024
پہلا صفحہ خبریں ہالی وڈ مووی ڈیون 2، کی کہانی میں امام مہدی اور یاجوج...

ہالی وڈ مووی ڈیون 2، کی کہانی میں امام مہدی اور یاجوج ماجوج کا ذکر

فلم کو عام طور پر لوگ تفریحی میڈیم کے طور پر لیتے ہیں لیکن لٹریچر کی طرح فلم بھی ابلاغ کا اہم ذریعہ ہے جسے ہالی وڈ نے ایک موثر ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے۔
ہالی وڈ نے اپنی فلموں کے ذریعے ناصرف امریکی پالیسیوں کا دُنیا بھرمیں دفاع کیا بلکہ عیسائی اور یہودی ایجنڈوں کا بھی بہترین انداز میں ابلاغ کیا۔کیونکہ ہالی وڈ کے تمام بڑے اسٹوڈیوز انہی دو مذاہب سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسرز کی ملکیت ہیں۔
آج ہم جس فلم پر بات کرنے جارہے ہیں، اس میں ان پہلوؤں کی عکاسی دیکھنے کو ملتی ہے اور اس کے بعد کیا ہونے جارہا ہے؟ اس کا ادراک آپ خود کرسکتے ہیں۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہالی وڈ مووی ’ڈیون 2‘ میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح دُنیا اپنے اختتام کی طرف بڑھے گی اور امام مہدی کا ظہور ہوگا، جسے شیعہ مکاتب فکر امام غائب بھی قرار دیتے ہیں۔ انہیں مہدی منتظر بھی پکارا جاتا ہے۔
مسلمانوں کی طرح عیسائی اور یہودی مذاہب کے پیروکاربھی اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ قیامت کے قریب حضرت مہدی کا ظہور ہوگا اور قیامت کی نشانیوں میں سے ایک شے دابہ، بھی رونما ہوگا۔ دابہ، ایک عجیب الخلقت جانور کا نام ہے، جس کا ذکر قران میں بھی آیا ہے۔ اسے دابہ العرض پکارا گیا ہے۔
حضرت مہدی کے ظہور سے متعلق ہندو اور زرتشت مذاہب میں بھی ذکر ملتا ہے۔
ہالی وڈ کی فلم ڈیون 2، میں یہ سب دکھایا گیا ہے۔
اس فلم کا پہلا حصہ 2021 میں ریلیز کیا گیا تھا جس میں ایسا کچھ نہیں تھا لیکن فلم کے دوسرے حصے میں بار بار الغائب، کا تذکرہ کیا گیا ہے، جس کے بعد فلم کا ایک کرداراسٹل گر جوکہ فری مین قبیلے سے ہے، فلم کے ہیرو پال کے بارے میں لوگوں کو بتاتا ہے کہ یہی وہ مہدی ہے جس کا ذکر مقدس کتابوں میں کیا گیا ہے اور یہ ہمارا نجات دہندہ ہے۔
فلم ڈیون پارٹ ٹو، میں حضرت مہدی کے لیے پیغمبر کا لقب استعمال کیا گیا ہے اور کئی مناظر میں پیغمبری کا ذکر بھی موجود ہے۔
اسلامی سنی عقائد کے مطابق مہدی، کوئی پیغمبر نہیں ہوں گے بلکہ عام لوگوں میں سے ان کا ظہور ہوگا اور یہ اللہ کے برگزیدہ بندوں میں سے ہوں گے تاہم شیعہ انہیں امام کا درجہ دیتے ہیں اور انہیں امام غائب بھی کہا جاتا ہے۔
احادیث مبارکہ میں قیامت کی نشانیوں میں ایک ایسے جانور کا ذکر موجود ہے جو عجیب الخلقت ہوگا اور وہ لوگوں سے باتیں کرے گا۔ اس کا ذکر قران میں بھی موجود ہے اور اس کا نام عربی میں دابہ، بیان کیا گیا ہے۔
فلم ڈیون2، میں اس جانور کو دابہ، کے نام سے ہی پکارا گیا ہے اوریہ صحرائی قبیلے فری مین کو دشمنوں کے مقابلے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اسے رینگنے والا جانور کہا گیا ہے اور فلم میں ایسا ہی دکھایا گیا ہے۔
فلم میں دو ایسے قبائل دکھائے گئے ہیں جن کی مشابہت یاجوج اور ماجوج سے دکھائی گئی ہے۔
حدیث مبارکہ میں ان کا ذکر کیا گیا ہے کہ وہ اونچے ٹیلوں سے اترتے ہوئے نظر آئیں گے۔ فلم کے ایک منظر میں اس کی جھلک دیکھی جاسکتی ہے۔

ڈیون، مووی سیریز کی کہانی 1965 میں شائع ہوکر دھوم مچانے والے ایک ناول سے ماخوذ ہے، جس کے مصنف فرینک ہربرٹ تھے۔ یہ امریکی ناول نگار سائنس فکشن کے حوالے سے اپنی جداگانہ شناخت رکھتے ہیں۔
فرینک ہربرٹ کی ڈیون، کے نام سے چھے ناولز کی ایک سیریز ہے۔ فلم ڈیون، کے دونوں حصے اس سیریز کے پہلے ناول پر مبنی ہیں۔
ڈیون کا تیسرا حصہ اُن کے ایک اور ناول ’ڈیون مسیح‘ کے نام سے بننے جارہا ہے۔ جس میں حضرت مہدی اور حضرت عیسیٰ کا آمنا سامنا دکھایا جائے گا۔
ڈیون، میں دکھایا گیا ہے کہ پال اپنی فیملی کے ساتھ صحرائی سیارے اراکیز پر حملہ آور ہوتا ہے لیکن ڈرامائی سچویشن کے بعد وہ اور اس کی ماں ’اراکیز‘کے قبیلے فری مین کے مہمان بنتے ہیں۔ جلد ہی وہ فری مین کا دل جیتنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں اور انہیں آزادی کی جنگ کے لیے تیار کرتے ہیں۔ اراکیز کے لوگ ایک ایسے مسیحا کے منتظر ہوتے ہیں ، جسے وہ الغائب کہتے ہیں۔ پال کو وہ مہدی تسلیم کرلیتے ہیں جو انہیں بالاخر ہاؤس ہارکونن اور اس کے کرپٹ حکمران شدّام چہارم سے نجات دلاتا ہے۔
ڈیون2، کو مسلم ممالک میں کس قسم کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، یہ تو آنے والا وقت بتائے گا لیکن یہ طے ہے کہ یہ فلم انٹرٹین منٹ سے کہیں آگے مستقبل کی دُنیا کا ایک اہم پیغام ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...
- Advertisment -

مقبول ترین

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...

سید نور نے چوڑیاں 2، بنانے کا اعلان کردیا

فلمی شائقین کے لیے یہ خبر کسی دھماکے سے کم نہ ہوگی کہ سید نور نے ایک بار پھر لاہور کی...

ریسینٹ کمنٹس