Saturday, July 27, 2024
پہلا صفحہ باکس آفس سال 2023 میں ریلیز ہونے والی بیشتر پاکستانی فلمیں ایک ہی ہفتے...

سال 2023 میں ریلیز ہونے والی بیشتر پاکستانی فلمیں ایک ہی ہفتے میں سنیماؤں سے اتر گئیں

گزشتہ کئی سالوں کی طرح 2023 میں بھی پاکستانی سنیما شدید بحران کی ذد میں رہا بلکہ یہ کہنا ذیادہ مناسب ہوگا کہ یہ گزشتہ دہائی کا سب سے مایوس کن سال ثابت ہوا تو غلط نہ ہوگا۔

سال 2023 ناصرف پاکستانی فلم انڈسٹری بلکہ سنیما انڈسٹری کے لیے بھی بدترین رہا۔ ملک کی مجموعی اقتصادی اور سیاسی صورت حال نے سب سے ذیادہ انٹرٹین منٹ انڈسٹری کو متاثر کیا۔ پاکستان میں ریلیز کی جانے والی ہالی وڈ اور انڈین پنجابی فلموں نے بھی خاطر خواہ بزنس نہیں کیا۔ انڈین پنجابی فلموں میں صرف کیری آن جٹا تھری، نے بلاک بسٹر بزنس کیا۔
ہالی وڈ موویز میں باربی، اوپن ہائمر، مشن امپاسیبل، فاسٹ ٹین، ایول ڈیڈ رائز، میگ 2، دی نن 2، انسیڈیئس، جون وِک چیپٹر 4، گارڈیئنس آف دی گیلیکسی والیم تھری، دی ایکوالائزر تھری، ٹرانسفارمرز، اینٹ مین، ایکسپینڈیبل، اور دی ایگزارسسٹ، نے باکس آفس پر ہلچل ضرور مچائی لیکن بعض بڑی ہالی وڈ فرنچائز کی پاکستان میں ناکامی نے ٹریڈ پنڈتوں کو حیران بھی کیا۔

دنیا بھر میں بزنس کے ریکارڈز بنانے والی فلموں بلیو بیٹل، دی فلیش، ایکوا مین اینڈ دی لوسٹ کنگڈم، دی ہنگر گیمز، کِلرز آف دی فلاورمون، انڈیانا جونز، نپولین، دی کری ایٹر، دی مارویلز، شازیم، اورکریڈ تھری، جیسی فلموں نے پاکستانی باکس آفس پر بدترین ناکامی کا سامنا کیا۔

پاکستانی فلموں کی بات کی جائے تو ماسوائے چند فلموں کے، ذیادہ تر ایک ہی ہفتے میں سنیماؤں سے اُتر گئیں۔
اس سال مجموعی طور پر 19 اُردو، آٹھ پنجابی اور چھے پشتو فلمیں ریلیز ہوئیں۔
پنجابی فلموں میں رنگ عشقے دا، شاٹ کٹ، سپر پنجابی، لاڑے دا ویاہ،اشتہاری ڈوگر، ببرا گجر،اور بشیرا گجرنے خاطر خواہ بزنس نہیں کیا۔ صرف ایک فلم لاہور قلندر، چند ہفتے چلنے میں کامیاب رہی۔

اُردو فلموں میں منی بیک گارنٹی، دادل، دوڑ، ہوئے تم اجنبی، جون، ککڑی، مداری، آرپار، وی آئی پی، بے بی لیشئز،کمبیٹیو، 13، اِن فلیمز، ڈھائی چال، گنجل، اورچکڑ، نے باکس آفس پر مایوسی کے بادلوں کو مذید گہرا کردیا۔ پورے سال میں صرف ایک فلم تیری میری کہانیاں، ہی سنیماؤں پر چند ہفتے اسٹے کرسکی لیکن یہ فلم بھی باکس آفس سے اپنی لاگت تک پوری نہیں کرپائی۔
پاکستان میں بننے والی پہلی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم اللہ یار اینڈدی ہنڈرڈ فلاورز آف گاڈ، بھی فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

نوے کی دہائی میں ریلیز ہونے والی سائنس فکشن ہارر مووی سرکٹا انسان، کو ڈیجیٹلائز کرکے دوبارہ ریلیز کرنے کا تجربہ بھی ناکام رہا۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق 2023 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں پر 80 کروڑ روپے کی سرمایا کاری ہوئی، جس میں سے بمشکل دس کروڑ روپے کی واپسی ہی ممکن ہوسکی ہے۔ یوں فلم سازوں کا 70 کروڑ روپیہ ڈوب گیا۔

ان آنکڑوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 2024 میں فلم میکرز کے حوصلے یقینا پست ہوں گے تاہم پائپ لائن میں کچھ ایسے پروجیکٹس ضرور ہیں، جن سے امید ہے کہ 2024، گزرے سال سے ضرور بہتر ثابت ہوگا ۔
نئے سال میں جن پروجیکٹس پر پوری فلم ٹریڈ کی گہری نظریں ہیں، ان میں شعیب منصور کی آسمان بولے گا، اظفر جعفری کی عمرو عیار، عمار رسول کی نیلوفر، عمیر ناصر علی کی نایاب، رونگ نمبر تھری، نبیل قریشی ڈائریکٹڈ نیکسٹ، اور وجاہت رؤف کی فلم سے امید کی جارہی ہے کہ یہ پروجیکٹس باکس آفس پر طاری جمود کو توڑنے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...
- Advertisment -

مقبول ترین

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...

سید نور نے چوڑیاں 2، بنانے کا اعلان کردیا

فلمی شائقین کے لیے یہ خبر کسی دھماکے سے کم نہ ہوگی کہ سید نور نے ایک بار پھر لاہور کی...

ریسینٹ کمنٹس