پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما جناب حافظ غلام محی الدین نے اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر معروف اداکار، ماڈل اور رائٹر علی جمشید نقوی کو حلقہ این اے 128 سے ایم این اے کے امیدوار جناب عدیل محی الدین کا کوارڈینیٹر مقرر کر دیا۔
پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ڈائریکٹر اور پروڈیوسر جمشید نقوی مرحوم کے صاحب زادے علی جمشید نقوی سماجی، ثقافتی اور سیاسی حلقوں میں مقبول شخصیت ہیں اور بیک وقت بطور ایکٹر، ماڈل اور رائٹر شوبز انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں۔ ان کی اس اہم تقرری کا مقصد بھی علی جمشید کی مقبولیت اور باغ و بہار شخصیت ہے۔
علی جمشید نقوی انڈسٹری کے ساتھ ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور رہنماؤں میں نمایاں شناخت رکھتے ہیں۔
حافظ غلام محی الدین جو کہ پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما ہیں، پیپلز پارٹی کو سندھ کے ساتھ ساتھ پنجاب میں بھی مقبولیت دلانے کے لیے سرگرداں ہیں۔ ان ہی کی کاوشوں سے چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی جناب بلاول بھٹو زرداری لاہور سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اس سے پہلے پارٹی کے چیئرمین نے پنجاب کے کسی حلقہ سے بذات خود الیکشن نہیں لڑا۔ یہ سہرا حافظ غلام محی الدین کے سر جاتا ہے کہ انہوں نے بلاول بھٹو کو پنجاب میں لا کر پارٹی کو زندہ کر دیا۔
حافظ غلام محی الدین کی معیت میں علی جمشید نقوی پورے جوش و جذبے سے اپنی سیاسی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میدان میں اترے ہیں۔
علی جمشید ہمہ پہلو شخصیت کے مالک ہیں اور اپنی سیاسی قابلیت کو بھی اسی طرح منوا رہے ہیں، جیسے شوبز انڈسٹری میں ان کو ایک منفرد فن کار کے طور پہ جانا جاتا ہے۔