ساؤتھ انڈین فلموں والے سارے فلیورز لیے بولی وڈ کی موسٹ اویٹڈ ایکشن تھرلراینیمل، کے ٹریلر نے ریلیز کے ساتھ ہی مووی بفس کی توجہ سمیٹ لی ہے۔
رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول اور ساؤتھ انڈین کوئن رشمیکا مندنا جیسی اسٹار کاسٹ پر مشتمل اینیمل، باپ بیٹے کی باؤنڈنگ کے پس منظر میں ایک ایسی ایکشن پیکڈ ہے جس نے ریلیز سے قبل ہی باکس آفس پر کافی ہلچل مچارکھی ہے۔ تاہم اس فلم کے ٹریلر کا پہلا سین دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ اس فلم کے ڈائریکٹر اور رنبیر، سنجے دت کی کھل نائیک اور واستو، سے کافی متاثر ہیں۔
ٹریلر کی تمام تر خوبیوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے یہ کہنا بھی غلط نہیں ہوگا کہ اس ٹریلر میں کافی سے ذیادہ کہانی واضح کردی گئی ہے۔ اب صرف اینیمل، کا دھواں دار ایکشن دیکھنا باقی رہ گیا ہے۔
اینیمل، کی کہانی واضح طور پر ہالی وڈ مووی گاڈ فادر، سے متاثر ہے جس میں دو ٹائیکونز کی لڑائی میں بیٹا، بالاخر باپ کے لیے کھڑا ہوتا ہے۔
انیل کپور کو فلم میں بزنس ٹائیکون بلبیر سنگھ کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو اپنے بیٹے کے غصے اور مجرمانہ کارروائیوں سے پریشان ہے۔
تین منٹ 32 سیکنڈ دورانیے پر مشتمل اینیمل، کے ٹریلر کی پسندیدگی نے فلم کی ہائپ کو چار چاند لگادیے ہیں، جس کا فائدہ یقینی طور پر ایڈوانس بکنگ کی صورت سامنے آئے گا۔
فلم کے رائٹر اور ڈائریکٹر سندیپ ریڈی ہیں۔ اینیمل، یکم دسمبر 2023 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جارہی ہے جبکہ نارتھ امریکہ کے 888 سنیماؤں میں یہ فلم 30 نومبر کو ہی ریلیز کردی جائے گی۔