Thursday, April 25, 2024
پہلا صفحہ خبریں بنگلہ دیش کی تاریخ میں پہلی بار بھارتی فلم کی نمائش کی...

بنگلہ دیش کی تاریخ میں پہلی بار بھارتی فلم کی نمائش کی اجازت

فلم ورلڈ کے لیے یہ خبر کسی دھماکے سے کم نہیں ہے کہ بنگلہ دیش کے قیام کے پچاس سال بعد پہلی مرتبہ کوئی بھارتی فلم بنگلہ دیش میں ریلیز کی گئی ہے۔
دیکھا جائے تو بنگلہ دیش کو لے کر پاکستان اور بھارت میں ایک عرصے سے سرد جنگ جاری ہے۔ لیکن جب فلموں کی بات آتی ہے تو پاکستان میں مشرف کے دور میں بھارتی فلموں کو نمائش کی اجازت دے دی گئی تھی جبکہ بنگلہ دیش جسے بھارت کا ہمسایہ ہونے کے علاوہ قریبی دوست مانا جاتا ہے۔ بلکہ یہاں تک کہا جاتا ہے کہ بنگلہ دیش کے سیاسی ایشوز سمیت کھیلوں اور دیگر اندرونی معاملات میں بھی پچھلی پانچ دہائیوں میں بھارت کی مداخلت رہی ہے لیکن یہ حیرت انگیز نہیں ہے کہ بنگالیوں نے اپنے ملک میں بولی وڈ ایکٹرز کی زبردست فین فولوئنگ ہونے کے باوجود اپنے سنیماؤں میں کبھی بھارتی فلم لگنے نہیں دی۔ لیکن اب لگتا ہے کہ پلوں کے اوپر سے کافی سارا پانی گزرگیا ہے اور بنگلہ دیشی حکومت کی بھارتی فلموں کے لیے سرد مہری کی برف پگھلنے لگی ہے۔

بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹرمووی پٹھان، جمعہ 12 مئی کو ڈھاکہ میں ریلیز ہوئی توسینما گھروں میں لوگوں کا بے پناہ رش نظر آیا۔ نصف صدی سے زائد عرصے میں بنگلہ دیش میں کمرشل اور آفیشل سطح پر ریلیز ہونے والی یہ پہلی بولی وڈ فلم ہے۔
ایکشن سے بھرپور اسپائی تھرلر نے جنوری میں ریلیز کے بعد دنیا بھر میں باکس آفس کے ریکارڈ توڑ ڈالے۔
بنگلہ دیش نے 1971 میں آزادی کے فوراً بعد بھارتی فلموں پر پابندی لگا دی تھی۔ جس کے بعد مقامی سنیما مالکان اور بھارتی فلم میکرز نے کئی بار اس حوالے سے لابنگ کی لیکن اس کا نتیجہ بے سود نکلا۔
بنگلہ دیشی سنیماؤں میں بھارتی فلموں پر پابندی کی ایک وجہ تو ڈھاکا کی مقامی فلمی صنعت کو تحفظ دینا تھا جو کسی زمانے میں لاہور اور کراچی کے ہم پلہ انڈسٹری تھی لیکن پچھلے چند سالوں سے مقامی فلم انڈسٹری کے بحران کے سبب سینما گھر شدید زوال کا شکار ہیں۔ مسلسل غیر معیاری فلموں کی پروڈکشن نے لوگوں کو سنیماؤں سے دور کردیا ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق گزشتہ 20 سالوں میں 800 کے لگ بھگ سینما گھروں نے اپنے دروازے بند کر دیے ہیں اور ان میں سے اکثر کو شاپنگ سینٹرز یا اپارٹمنٹس میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
سن 60 کی دہائی میں سنیما گھر بنگلہ دیش کی سماجی زندگی کا اہم مرکز ہوا کرتے تھے۔

بنگلہ دیشی حکام نے 2015 میں بھارتی فلموں پر سے پابندی ہٹانے کی کوشش کی جب بولی وڈ کی دو کامیاب فلمیں وانٹیڈ، اورتھری ایڈیٹس، کی نمائش کی اجازت دی گئی لیکن مقامی فلمی ستاروں کے احتجاج نے سینما گھروں کو شوز بند کرنے پر مجبور کردیا۔
حکومت نے بالاخر گزشتہ ماہ ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں بھارت یا جنوبی ایشیائی ممالک سے سال میں 10 فلمیں درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
بنگلہ دیشی وزیر اطلاعات حسن محمود نے اس حوالے سے میڈیا کو پاکستان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھی اپنی سنیما انڈسٹری کو بچانے کے لیے بھارتی فلمیں درآمد کرنے کی اجازت دی۔
پٹھان، کو بنگلہ دیش کے 41 سنیما گھروں میں ریلیز کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش میں بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت کو گیم چینجر قرار دیا جارہا ہے۔ ٹریڈ جغادریوں کے مطابق بولی وڈ اور ساؤتھ انڈین فلموں کی نمائش سے مزید 200 سے 300 سنیما ہال کھلنے کی امید ہے۔
دوسری جانب بنگلہ دیشی فلم ساز اس صورت حال سے پریشان ہیں۔ کچھ لوگوں نے مقامی صنعت کے خاتمے کی علامت کے لیے سفید کفن پہن کر احتجاج کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

یاسر حسین کا تھیٹر پلے ہوٹل جانِ جاں، آرٹس کونسل کراچی میں کامیابی سے جاری

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور اسٹیج بگز پروڈکشن کے مشترکہ تعاون سے مزاح سے بھرپور ڈرامہ ”ہوٹل جانِ جاں“کی میڈیا...

عیدالفطر پر گاڈزیلا ایکس کانگ، اور دغاباز دل، کا شان دار بزنس

عیدالفطر سے پاکستانی سنیماؤں پر کئی مہینوں سے طاری جمود کا خاتمہ تو ہوگیا تاہم عید کے طویل ویک اینڈ کے...

اس عید پر کون سی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں؟

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...
- Advertisment -

مقبول ترین

یاسر حسین کا تھیٹر پلے ہوٹل جانِ جاں، آرٹس کونسل کراچی میں کامیابی سے جاری

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور اسٹیج بگز پروڈکشن کے مشترکہ تعاون سے مزاح سے بھرپور ڈرامہ ”ہوٹل جانِ جاں“کی میڈیا...

عیدالفطر پر گاڈزیلا ایکس کانگ، اور دغاباز دل، کا شان دار بزنس

عیدالفطر سے پاکستانی سنیماؤں پر کئی مہینوں سے طاری جمود کا خاتمہ تو ہوگیا تاہم عید کے طویل ویک اینڈ کے...

اس عید پر کون سی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں؟

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...

عیدالفطر پر پشتو فلموں کا راج، ریجنل سنیما، اُردو فلموں پر بازی لے گیا

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...

ریسینٹ کمنٹس