آج برصغیر کے مقبول ترین اداکار چاکلیٹی ہیرو وحید مراد مرحوم کی چالیسویں برسی منائی جارہی ہے۔
لیجنڈری ہیرو وحید مراد نے اپنے 21 سالہ شاندار فنی سفر میں مختلف نوعیت کے فلمی کردار ادا کئے اور خوب سے خوب تر کی خواہش جستجو کے بنا پر اپنی شخصیت کی نفی کرکے فن اداکاری کو مان و سامان اور ایسے انمول نمونے پیش کئے کہ لا زوال، شہرت، عزت اور مقبولیت بعد از مرگ بھی ان کا مقدر بنی ہوئی ہے۔
وحید مراد کی مقبول فلموں میں ارمان، ہیرا اور پتھر، دوراہا، انجمن، بہارو پھول برساؤ، دیور بھابی، خلش، عندلیب، مستانہ ماہی، دیدار، جوگی، آواز، شیشے کا گھر، وقت، سہیلی، محبت زندگی ہے، تم سلامت رہو، پھول ممیرے گلشن کا، راستے کا پتھر، احسان، کنیز، شبانہ، دل نے پھر یاد کیا اور بے شمار دیگر یادگار فلمیں ہیں۔
وحید مراد کا اننتقال 23 نومبر 1983 کو کراچی میں ہوا جبکہ تدفین گلبرگ قبرستان میں کی گئی۔ ان کی زندگی اور کیریئر پر تفصیلی ڈاکیومینٹری یوٹیوب پر موجود ہے۔