Friday, October 18, 2024
پہلا صفحہباکس آفسدوسرے ہفتے میں عید کی فلموں کے شوز اور باکس آفس کی...

دوسرے ہفتے میں عید کی فلموں کے شوز اور باکس آفس کی تازہ صورت حال

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی تینوں پاکستانی فلمیں دوسرے ہفتے میں داخل ہوچکی ہیں۔ لندن نہیں جاؤں گا، اور قائد اعظم زندہ باد، نے پہلے ہفتے میں ناصرف زبردست بزنس کیا بلکہ تھور، جیسی ہالی وڈ مووی کو بھی پچھاڑ دیا، جس کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ عیدالفطرپر ریلیز ہونے والی ڈاکٹر اسٹرینج، کی طرح یہ فلم بھی پاکستانی فلموں کو ٹف ٹائم دے گی۔ عید کی تیسری فلم لفنگے، کو البتہ باکس آفس پر اسٹرگل کا سامنا کرنا پڑا۔ امید تھی کہ یہ فلم عید کی دیگر فلموں کے رش کا فائدہ لے گی اورکم ازکم اوور فلو کا ایڈوانٹج حاصل کرے گی لیکن پہلے ہفتے میں فلم کو اچھے شوزہی نہیں دیے گئے۔ سیکنڈ ویک میں فلم کو قدرے بہتر اور پرائم ٹائم شوز ملے ہیں۔ اس کی وجہ تھور، کے باکس آفس میں ڈاؤن فال ہے۔
پچھلے ہفتے ہم نے عید ریلیزز سمیت ہالی وڈ مووی تھور، کے شوز کا مکمل ریکارڈ آپ کے سامنے پیش کیا تھا جو کہ میٹرو لائیو نیٹ ورک کی ٹیم نے بڑی محنت سے تیار کیا تھا۔ دوسرے ہفتے میں بھی ہم نے اس حوالے سے مکمل ریکارڈ ترتیب دیا ہے۔ اس سے آپ کو فلموں کے باکس آفس، آڈیئنس کے رجحان اور بزنس فگرزکو سمجھنے میں آسانی ہوگی۔

سب سے پہلے بات کرتے ہیں، گزشتہ ہفتے باکس آفس پر نمبر ون رہنے والی فلم لندن نہیں جاؤں گا، کی۔ اس فلم نے پہلے ہفتے میں دس کروڑ 28 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔ پہلے ہفتے میں اس فلم کو 15 شہروں کے 53 سنیماؤں میں 188 شوز ملے۔ فلم کو کراچی کے سات سنیماؤں میں 38 شوز جبکہ لاہور کے 17 سنیماؤں میں 69 شوز ملے۔ راولپنڈی کے دوسنیماؤں میں گیارہ شوز، اسلام آباد کے چار سنیماؤں میں 13 شوز، ملتان کے چار سنیماؤں میں گیارہ شوز، فیصل آباد کے چار سنیماؤں میں 9 شوز، گوجرانوالہ کے چار سنیماؤں میں 10 شوز، گجرات کے دو سنیماؤں میں پانچ شوز، سیالکوٹ کے دو سنیماؤں میں چار شوز، سرگودھا کے ایک سنیما میں ایک شو، منڈی بہاؤالدین کے ایک سنیما کا ایک شو، پشاور کے ایک سنیما میں دو شوز، کوئٹہ کے ایک سنیما میں دو شوز، لاڑکانہ کے ایک سنیما میں دو شوزاور حیدر آباد کے دو سنیماؤں میں چھے شوز ملے۔
دوسرے ہفتے میں یہ فلم 15 شہروں کے 58 سنیماؤں میں 241 شوز کے ساتھ لیڈ کررہی ہے۔ پہلے ہفتے کے مقابلے میں لندن نہیں جاؤں گا، کو 53 مذید شوز مل گئے ہیں جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ یہ فلم کراچی کے سات سنیماؤں میں 41 شوز اور لاہور کے 17 سنیماؤں میں 97 شوز کے ساتھ آگے ہے۔ دیگر شہروں میں راول پنڈی کے دو سنیماؤں میں دس شوز، اسلام آباد کے چھے سنیماؤں میں 28، ملتان کے چار سنیماؤں میں 13، فیصل آباد کے پانچ سنیماؤں میں گیارہ، گوجرانوالہ کے چار سنیماؤں میں دس، سیالکوٹ کے تین سنیماؤں میں 9 شوز کے ساتھ لندن نہیں جاؤں گا، عوام کی پہلی پسند بنی ہوئی ہے۔

قائد اعظم زندہ باد، جوکہ پہلے ہفتے میں 14 شہروں کے 52 سنیما گھروں میں 170 شوز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ فلم نے پہلا ویک 9 کروڑ 25 لاکھ روپے کی فگر کے ساتھ کلوز کیا۔
دوسرے ہفتے میں بھی یہ فلم 56 سنیماؤں میں 187 شوز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اگرچہ پہلے ہفتے کے مقابلے میں یہ تعداد 17 شوز ذیادہ ہے لیکن دوسرے ہفتے میں لندن نہیں جاؤں گا، کے شوز کے مقابلے میں یہ مارجن 54 شوز کا ہے۔
پہلے ہفتے میں قائد اعظم زندہ باد، کو کراچی کے سات سنیماؤں میں 30 شوز، لاہور کے 17 سنیماؤں میں 70 شوز، راول پنڈی کے دو سنیماؤں میں 12 شوز، اسلام آباد کے چار سنیماؤں میں 8 شوز، ملتان کے چار سنیماؤں میں 12 شوز، فیصل آباد کے چار سنیماؤں میں 9 شوز، گوجرانوالہ کے چار سنیماؤں میں 8 شوز، گجرات کے دو سنیماؤں میں پانچ شوز، سیالکوٹ کے دو سنیماؤں میں تین شوز، سرگودھا کے ایک سنیما میں ایک شو، منڈی بہاؤالدین کے ایک سنیما میں ایک شو، حیدرآباد کے دو سنیماؤں میں پانچ شوز، پشاور اور کوئٹہ کے ایک ایک سنیما میں دو، دو شوز ملے تھے۔
دوسرے ہفتے میں قائد اعظم زندہ باد، کو کراچی کے سات سنیماؤں میں 39 شوز، لاہور کے 17 سنیماؤں میں 71 شوز، راول پنڈی کے دو سنیماؤں میں سات شوز، اسلام آباد کے دو سنیماؤں میں 20 شوز، ملتان کے چار سنیماؤں میں سات شوز، فیصل آباد کے پانچ سنیماؤں میں گیارہ شوز، گوجرانوالہ کے چار سنیماؤں میں آٹھ شوز اور سیالکوٹ کے تین سنیماؤں میں آٹھ شوز دیے گئے ہیں۔

عید کی تیسری فلم ’لفنگے ‘باکس آفس پر پہلے دن سے اسٹرگل کررہی ہے۔ پہلے ہفتے میں اس فلم کو صرف دس شہروں کے 26 سنیما گھروں میں ریلیز کیا جاسکا۔ فلم کو کل 47 شوز مل سکے۔ پہلے ویک میں اس فلم کے ٹوٹل کلیکشنز57 لاکھ روپے رہے۔ عید ویک میں لفنگے، کراچی کے چار سنیماؤں میں 10 شوز حاصل کرسکی۔ لاہور کے دس سنیماؤں میں فلم کو صرف 20 شوز دیے گئے تھے۔ اسلام آباد کے دو سنیماؤں میں صرف دوشوز، ملتان کے ایک سنیما میں پانچ شوز، فیصل آباد کے دو سنیماؤں میں تین شوز، گوجرانوالہ کے دو سنیماؤں میں دو شوز، پشاور، کوئٹہ، سرگودھا اور منڈی بہاؤالدین کے ایک ایک سنیما میں ایک شو ہی مل سکا۔
دوسرے ہفتے میں فلم شاید کچھ بہتر کرجائے کیونکہ اس ہفتے فلم کو پرائم ٹائم شوز دیے گئے ہیں۔ لفنگے، دوسرے ہفتے میں 25 سنیماؤں میں 43 شوز حاصل کرنے میں کامیاب ہے۔ یہ فلم کراچی کے تین سنیماؤں میں 9 شوز، لاہور کے سات سنیماؤں میں 17 شوز، راول پنڈی اسلام آباد کے چار سنیماؤں میں چھے شوز، فیصل آباد کے تین سنیماؤں میں تین شوز، گوجرانوالہ کے ایک سنیما میں ایک شو اورسیالکوٹ کے دو سنیماؤں میں دو شوز کے ساتھ مقابلے پر ڈٹی ہوئی ہے۔

ہالی وڈ فلم تھور۔ لو اینڈ تھنڈر، کو اس بارعید پر سنیماؤں نے محدود شوز دیے، جس کا فائدہ مقامی فلموں کو ہوا۔ اسلام آباد، راول پنڈی اور پشاور میں تھور، کی نمائش بوجہ سینسر نہ ہوسکی۔ پہلے ہفتے میں بارہ شہروں کے 40 سنیماؤں میں اس فلم کو 112 شوز ملے۔ کراچی میں تھور، کو چھے سنیماؤں میں 29 شوز جبکہ لاہور کے 14 سنیماؤں میں 53 شوز ملے۔ تھور، کا پہلے ہفتے کا باکس آفس گیارہ کروڑ 27 لاکھ روپے رہا۔
دوسرے ہفتے میں تھور، 37 سنیماؤں میں 106 شوز تک محدود رہ گئی ہے۔ فلم کو کراچی کے چھے سنیماؤں میں 22 شوز اور لاہور کے 12 سنیماؤں میں 58 شوز ملے ہیں۔
عید پر ریلیز ہونے والی دیگر دو انگریزی فلموں میں رئیلم آف ٹیراکوٹا، کو پہلے ویک میں پورے ملک کے صرف تین سنیماؤں میں تین شوز ہی مل سکے۔ یہ فلم کراچی کے ایک اور لاہور کے دو سنیماؤں میں ہی جگہ بناسکی اور بدترین ناکامی کا لیبل لگواکر باکس آفس پر ایک ہفتہ بھی مکمل نہ کرسکی۔ ایک اور فلم ملین ڈالر نومیڈ، کو بھی کراچی اور لاہور کے ایک ایک سنیما میں کل دو شوز ہی مل سکے۔ یہ فلم بھی ایک ہفتہ نہ پورا کرسکی۔ عید سے قبل یکم جولائی کو ریلیز ہونے والی اینی میٹڈ مووی مینیونز، کو البتہ عید پر بھی اچھے شوز مل گئے اور فلم کا باکس آفس اچھا رہا۔ یہ کارٹون مووی عید ویک میں چھے سنیماؤں میں 15 شوز حاصل کرسکی لیکن اس ویک یہ فلم مذید شوز حاصل کرنے میں کامیاب ہے۔ مینیونز، کو 17 سنیماؤں میں 35 شوزملے ہیں۔ عید سے قبل کی ریلیزز میں ٹاپ گن، اس ہفتے بھی سات سنیماؤں میں 12 شوز میں دکھائی جارہی ہے۔

اس ہفتے ریلیز ہونے والی مس مارول(پارٹ 5/6)، کو پچھلے دونوں حصوں کی طرح باکس آفس پر حوصلہ افزا ریسپانس نہ مل سکا۔ یہ فلم 15 سنیماؤں میں صرف 23 شوز حاصل کرسکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس