Thursday, September 19, 2024
پہلا صفحہخبریںیاسر حسین اور عائشہ عمر کی فلم ’جاوید اقبال‘ کے ٹریلرکی دھوم

یاسر حسین اور عائشہ عمر کی فلم ’جاوید اقبال‘ کے ٹریلرکی دھوم

پروڈیوسر ڈائریکٹر جاوید احمد کی نئی فلم ’جاوید اقبال‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، جس کا فلم بینوں کو شدت سے انتظار تھا۔ جاوید اقبال، کے ٹریلر نے ریلیز کے ساتھ ہی ڈیجیٹل سوشل میڈیا پردھوم مچادی ہے اور عوام کی جانب سے اس موضوع پر فلم کا خیر مقدم کیا جارہا ہے۔ جاویداقبال، ریلیز کرنے والے ادارے میٹرو لائیو موویز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر عوام نے فلم کی پہلی جھلک کے حوالے سے دلچسپ تبصرے کیے ہیں اور فلم کے ڈائریکٹر جاوید احمد کو خراج تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے اس نازک اور حساس موضوع پر فلم بنانے کی جرات کی۔ ٹریلر دیکھنے والوں نے جاوید احمد کو خراج پیش کیا ہے جنہوں نے کمرشل سنیما کی بجائے ایک ایسے موضوع پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا جو کہ فارمولا فلمیں بنانے والے فلم میکرز کے نزدیک گھاٹے کا سودا ہوسکتا ہے۔

فلم کا آفیشل ٹریلر

اس فلم کا ٹریلر دیکھنے والوں نے جاویداقبال، کو ماڈرن پاکستانی سنیما کی جانب پیش قدمی قرار دیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ اس معیار اور موضوعات کی فلمیں ہی انٹرنیشنل سنیما پر پاکستانی سنیما کا کھویا ہوا وقار اور مقام واپس دلاسکتی ہیں۔
ٹریلرسے قبل پچھلے ہفتے ’جاویداقبال‘ کے پوسٹر نے بھی لوگوں کی توجہ حاصل کی۔ ہر کوئی فلم کے پوسٹر کی انفرادیت پر بات کرتا نظر آیا۔ پوسٹرکا آرٹ ورک بے مثال اور دیدہ زیب ہے جو پہلی نظر میں ہی متوجہ کرتا ہے۔

جاوید اقبال، کا آفیشل پوسٹر

جاوید اقبال، 24 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کی کاسٹ میں یاسر حسین، عائشہ عمر، پارس مسرور، رابعہ کلثوم، عامر یامین، افرا خالد، کلیم غوری اور خالد بن شاہین شامل ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر جاوید احمد ککے پوتو ہیں جنہوں نے خود بھی اس فلم میں ایک اہم کردار نبھایا ہے۔
اس فلم کا پورانام ’جاوید اقبال، اَن ٹولڈ سٹوری آف سیریل کلر‘ ہے۔
لاہور کے مشہور زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کی سچی کہانی پر بننے والی اس فلم کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا ہے۔
لاہور کے رہائشی جاوید اقبال نے 1998 اور 1999 کے دوران تقریباً 100 بچوں کو زیادتی کرنے کے بعد بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور اعتراف جرم کر کے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ فلم کے ڈائریکٹرجاوید احمد نے بتایا کہ جاوید اقبال، شروع سے ایک ایسا کردار رہا ہے جس نے مجھے بہت متوجہ کیا کیونکہ ہمارے معاشرے میں ذہنی بیماری کو بیماری نہیں سمجھا جاتا۔ جاوید اقبال کی تصویروں اور ویڈیوز کو دیکھیں، اصل زندگی میں اگر یہ آدمی آپ کے پاس سے بھی گزر جاتا تو آپ کو خبر بھی نہ ہوتی کہ اندر سے کتنا گھناؤنا ہے تو اس بات نے مجھے فلم بنانے پر مجبور کیا تاکہ لوگوں کو شعور اور آگاہی ملے کہ ان کے اردگرد کوئی ایسا شخص موجود تو نہیں جو ان کے لیے یا بچوں کے لیے کسی قسم کا خطرہ بن سکتا ہے۔

فلم کے ٹریلر پر خرم سہیل کا تبصرہ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس