Thursday, September 19, 2024
پہلا صفحہخبریںزریں غزل نے جرمنی میں ایئرایمبولینس خراب ہونے کی تردید کردی

زریں غزل نے جرمنی میں ایئرایمبولینس خراب ہونے کی تردید کردی

عمرشریف کی اہلیہ زریں غزل نے کچھ ٹی وی چینلز پر چلنے والی اس خبر کی تردید کر دی جس کے مطابق جرمنی میں

عمر شریف کو امریکہ لے جانے والی ایئرایمبولینس کے خراب ہونے کی اطلاع ہے اور یہاں ایئرکرافٹ تبدیل ہوا ہے۔

عمرشریف کی اہلیہ زرین غزل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم جرمنی میں موجود ہیں، یہاں ایئرکرافٹ شیڈول کےمطابق تبدیل ہوگا۔ زرین غزل نے بتایا کہ ٹورانٹو اور آئس لینڈ میں ری فیولنگ کے لیے طیارہ اترے گا، عمر شریف کی طبعیت بہت بہتر ہے۔

عمرشریف کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ جرمنی میں قونصل جنرل سے بھی ملاقات ہوگی، جس طرح قوم نے ساتھ دیا مشکورہیں، دعاؤں کی اپیل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس